خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 660 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 660

خطبات ناصر جلد پنجم خطبہ جمعہ ۲۶ جولائی ۱۹۷۴ء وقت ہم پر زیادہ مصائب نازل ہوں گے اُس وقت زیادہ قہقہے لگیں گے کیونکہ ہماری خوشی اور مسرت کا منبع وہ بشارتیں ہیں جن کا ہماری ذات سے تعلق نہیں ہے۔ان کا تعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت کو نوع انسانی کے دل میں بٹھانے سے ہے اور اس میں کا میاب ہونے سے ہے۔اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی جگہ بیان فرمایا ہے۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں:۔اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہورہی ہے۔اس کو دیکھ کر اور علم کے مذہب پر حملے مشاہدہ کر کے بے دل نہیں ہونا چاہیے کہ اب کیا کریں۔یقیناً سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجز دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ اب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری طاقت دکھلا چکا ہے۔یہ پیشگوئی یا درکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلّت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زورآور حملے کر یں۔کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں کے ساتھ چڑھ چڑھ کر آویں مگر انجام کار اُن کے لئے ہزیمت ہے۔میں شکر نعمت کے طور پر کہتا ہوں کہ اسلام کی اعلی طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلام نہ صرف فلسفہ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کو جہالتیں ثابت کر دے گا۔اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ نہیں ہے جو فلسفہ اور طبعی کی طرف سے ہور ہے ہیں۔اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں۔یہ اقبال روحانی ہے اور فتح بھی روحانی۔تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی طاقت ایسا ضعیف کرے کہ کا لعدم کر دیوے۔پس چونکہ ہمیں اس قسم کی بہت سی بشارتیں دی گئی ہیں اس لئے ہم خوش ہیں اور خدا تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے اور اس کے وعدے پورے ہوتے ہیں لیکن جو مقام خوف ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے ذریعہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے 166