خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 48 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 48

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۸ خطبہ جمعہ 9 فروری ۱۹۷۳ء اس نے ایک حسین جنت ہمارے لئے تیار رکھی ہوئی ہے۔پس جب تک یہ ساری چیز میں نئی نسل اور نئی پود کے سامنے نہیں آئیں گی وہ اپنے مقام کو نہیں پہچانیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نباہ سکیں گے اور ہر احمدی کو بڑوں اور چھوٹوں سب کو اپنی ذمہ داری نباہنی چاہیے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے مقام کو پہنچانتے ہوں گے اور چونکہ چھوٹوں کو بھی اپنی ذمہ داری نباہنی چاہیے اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کے ماں باپ ان کے کانوں میں ایسی باتیں ڈال کر انہیں اس قابل بنادیں گے کہ وہ اپنے مقام کو پہچانیں وہ اگر اپنے مقام کو نہیں پہچانیں گے تو اپنی ذمہ داریوں کو بھی نہیں پہچانیں گے اور اگر اپنی ذمہ داریوں کو نہیں پہچانیں گے تو خدا تعالیٰ کی ان نعمتوں کے وارث نہیں بنیں گے جو ایک احمدی فرد اور احمد یہ جماعت کے لئے بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ نے مقدر کر رکھی ہیں۔خدا تعالیٰ کے پیار کا تو ایک سمندر ہے جو ٹھاٹھیں مار رہا ہے کچھ لوگ اس کے کنارے کھڑے اس سے ہر قسم کا فائدہ اٹھار ہے ہیں کچھ روحانی تیراک اس میں غوطہ زن ہیں اور اس کی تہہ میں سے ہر قسم کے موتی نکال رہے ہیں کچھ ذرا دور کھڑے ہیں جن کو کچھ شبہ ہے اور نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے پیار کا یہ ایک سمندر ہے جو ٹھاٹھیں ماررہا ہے لیکن جن کو اس کا کوئی تجربہ نہیں اس لئے کہ ان کے ماں باپ نے ان کی تربیت میں غفلت برتی اور اس وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم ہونے کے خطرہ میں پڑے ہوئے ہیں۔غرض جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں صبر کرنے والے ہیں ان کے لئے بشارتیں ہیں ان کے لئے صلوات برکتیں اور رحمتیں مقدر ہیں ان کے لئے انتہائی فلاح اور کامیابی مقدر ہے وہ ہدایت یافتہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف ان کا رجوع ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف ان کی زندگی کے ہرلمحہ کی حرکت ہے۔خدا تعالیٰ کا پیار ہر آن ان پر ظاہر ہوتا اور اپنے حسن میں اپنے نور میں اور اپنی قدرت میں ان کو لپیٹ لیتا اور لیٹے رکھتا ہے۔پس دنیا ہمارے دل میں کوئی خوف پیدا نہیں کر سکتی دنیا کی لالچ ہمیں اپنے محبوب آقا یعنی رب کریم سے دور نہیں لے جاسکتی۔دنیا کے منصوبے ہمیں ناکام نہیں کر سکتے دنیا کی مخالفتیں ہماری راہ میں روک نہیں بن سکتیں ، دنیا کی تدابیر ہمیں اپنے رب کے پیار سے محروم نہیں کرسکتیں اور