خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 47 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 47

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۷ خطبہ جمعہ 9 فروری ۱۹۷۳ء دنیوی رنگ میں آپ کی حفاظت کے لئے افسر اعلیٰ وہاں موجود تھا وہ زخمی ہو گیا اور آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں سے کسی کو خراش بھی نہیں آئی۔اللہ تعالیٰ پر اتنا اعتماد اور تو گل تو خدا تعالیٰ کا ایک مامور ہی کرسکتا ہے یا اس کے وہ ماننے والے جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کا ملہ سے ایسی طاقت بخشتا ہے کہ نہ وہ طاقت اس نے فولاد میں رکھی ہے اور نہ ایسی سختی اس نے ہیرے میں رکھی ہے۔سختی اس معنی میں کہ وہ دل بد اثرات کو قبول نہیں کرتے اور نہ فتنہ پردازوں سے وہ خوف کھاتے ہیں۔بہر حال یہ ایک عظیم واقعہ ہے جو بتاتا ہے کہ اصل حفاظت کرنے والا تو اللہ تعالیٰ ہے اسی پر بھروسہ رکھنا چاہیے کیونکہ جو خدا نے کہا وہ پورا کر کے دکھایا اور پھر اس قدر نا مساعد حالات میں کہ انسان کا دماغ اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔اس نے جو بشارتیں دیں وہ پوری ہوگئیں ہورہی ہیں اور ہوتیں رہیں گی یہاں تک کہ احمدیت اپنے مقصد کے قیام میں کامیاب ہو جائے اور یہ مقصد اسلام کا ساری دنیا میں غلبہ ہے۔اس وقت تک یہ باتیں پوری ہوں گی لیکن اپنے بچوں کو بتاؤ تو سہی کہ کیا واقعات گزر گئے خدا تعالیٰ کے پیار کے وہ حسین جلوے اور دنیا پر خدا تعالیٰ کی طاقت کے وہ مہیب جلوے کہ جن کے نتیجہ میں خدا نے ایک طرف جماعت کو اپنے سایہ رحمت میں داخل کر لیا اور دوسری طرف مخالفوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔یہ ایک دن کی روئداد تو نہیں ہے ہماری اسی سالہ زندگی ان واقعات سے بھری پڑی ہے اس اٹھنا میں بعض لوگ وفات پاگئے۔ان واقعات سے انسانی زندگی کا ہر لحظہ بھرا پڑا ہے لیکن کتنے بچے ہیں! جو ان واقعات کا علم رکھتے ان واقعات کا علم رکھنے کے بعد ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کی ہیبت بیٹھی ہوئی ہے اور جس کے نتیجہ میں ان کے دل اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے والے اور رجوع کرنے والے ہیں اور جس کی وجہ سے ان کے دل خدا تعالیٰ کے سوا اور کسی سے خوف نہیں کھاتے اور جس کے نتیجہ میں وہ سمجھتے ہیں کہ ہر خیر کا منع اور ہر نیکی کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس سے ہر قسم کی بھلائی مل سکتی ہے اور اس نے قرآنِ کریم کو اس لئے نازل کیا ہے کہ ہمیں اس سے ہر قسم کی خیر بھلائی اور نیکیاں ملتی رہیں اور جس نے اپنے بندوں کے لئے اس دنیا میں بھی ایک حسین جنت کو پیدا کیا اور مرنے کے بعد بھی