خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 625 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 625

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۲۵ خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء اور غلبہ اُسی کا ہے۔قرآنِ کریم نے بہت سی صفات کے ساتھ اس طرح بھی اس حقیقت کا اظہار کیا ہے۔گو الفاظ آگے پیچھے ہیں اور قرآن کریم کے الفاظ ہی زیادہ مؤثر ہیں لیکن انسان مختلف انداز میں اپنی عقل استعمال کرتا ہے۔بہر حال ہم نے کہہ دیا الْعِزَّةُ لِلَّهِ اور خدا تعالیٰ نے کہا اِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (يونس: ٦٦) الفاظ کا فرق ہے۔ویسے یہ الفاظ قرآن کریم کا مفہوم بتا رہے ہیں۔اس جہان کا اور اس عالمین کا بادشاہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اگر خدا بادشاہ اور اس دنیا کے بادشاہوں کا بادشاہ ہے تو دنیا کی طاقتیں اور بادشاہتیں اگر اللہ تعالیٰ کی بادشاہت سے ٹکرانے کی کوشش کریں گی تو اس کا نتیجہ چھپا ہوا نہیں ہے۔ہمارا ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ جو طاقتور سے ٹکراتا ہے وہ اپنا نقصان کرتا ہے۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے دنیا داروں نے اور دنیا کی حکومتوں نے ان فیصلوں کے کرنے کی کوشش کی جن فیصلوں کے کرنے کا جواز کوئی نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کا اختیار نہیں دیا تھا۔وہ ایسا کرتے رہے لیکن انسان کی تاریخ میں ایک مثال بتا دو کہ جب دنیا کی طاقتوں نے اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑے ہو کر کوئی کام کرنا چاہا تو دنیا کی طاقتیں تو کامیاب ہو گئیں لیکن اللہ تعالیٰ کی طاقت نے کمزوری دکھائی اور نا کام ہوگئی۔کبھی ایسا نہیں ہوا، نہ ہو سکتا ہے۔نہ عقلاً ایسا ممکن ہے اور نہ عملاً ایسا ہوا۔نہ عرفان رکھنے والے جو خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہیں وہ ایک لحظہ کے لئے بھی یہ گمان کر سکتے ہیں کہ ایسا ہونے کا کوئی موہوم سا بھی امکان ہے۔جو خدا تعالیٰ کی معرفت نہیں رکھتے وہ کچھ اور سوچتے ہوں گے ہمیں اس کا علم نہیں لیکن ہمیں یہ پتہ ہے کہ خدا تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے اور اس نے جماعت احمدیہ کو یہ بشارت دی اور جماعت احمدیہ سے یہ سلوک کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔دُکھ دے سکتی ہے۔پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے۔ابتلا لاسکتی ہے۔لیکن نہ مٹاسکتی ہے نہ نا کام کرسکتی ہے۔ایک وہ بشارتیں ہیں جو افراد جماعت احمدیہ کودی گئی ہیں دوسری وہ بشارت ہے جو جماعت کو دی گئی۔جس سے بڑی بشارت کسی فرد کو نہیں دی گئی۔خدا تعالیٰ نے کہا کہ اگر تم میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے میرے دین اور میری شریعت اسلامیہ کے احکام کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے والے ہو گے تو اُن جنتوں کا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جن کا