خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 610 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 610

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۱۰ خطبہ جمعہ ۲۱ جون ۱۹۷۴ء اور ان سے منسلک ہیں ، ان کے متعلق دوسرے تمام فرقوں کے علماء نے کفر کا فتویٰ دیا۔پھر شیعہ ہیں۔ان کی حکومتیں بھی ہیں ان کے اپنے عقائد ہیں بعض تفاصیل میں وہ دوسرے مسلمانوں سے بڑے مختلف ہیں۔ان کی نماز میں بھی سنیوں کی نماز سے اختلاف ہے۔پھر سنیوں میں آگے مالکی ہیں۔بعض دفعہ وہ افریقہ میں ہمارے ساتھ یہ بحث کرتے ہیں کہ تم کہاں سے مسلمان ہو گئے تم تو سینے پر ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہو۔چنانچہ ان میں سے کئی دوست جن کو حج کرنے کی توفیق ملی اور انہوں نے مکہ معظمہ کے علماء اور مقتدیوں کو ہاتھ باندھے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا تو وہ سمجھ گئے کہ انہوں نے ایک غلط مسئلہ بنا کر بحث چھیڑ رکھی تھی پھر جب وہ حج کر کے واپس گئے تو احمدی ہو گئے۔اگر کسی دماغ نے یہ سوچا ہو کہ احمدیت کو پھیلنے سے روکا جائے تو پھر اس کے لئے احمدیوں کو حج سے روکنے میں اتنا فائدہ نہیں جتنا افریقن ممالک کے غیر احمدیوں کو حج سے روکنے کا فائدہ ہے کیونکہ ان فروعی مسائل میں سے بعض ( مثلاً ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا وغیرہ) وہاں جا کر خود بخود حل ہو جاتے ہیں اور اس طرح لوگ احمدی ہوجاتے ہیں۔اسی طرح اہل حدیث کو لے لیں اور ان کو علماء ظاہر کے مختلف فرقوں سے علیحدہ کرلیں اور باقیوں کے فتاویٰ کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اہل حدیث غیر مسلم اقلیت ہیں۔محمد بن عبد الوہاب سے تعلق رکھنے والے یعنی وہابی غیر مسلم اقلیت ہیں۔یہ میں وہی کچھ بتا رہا ہوں جو جسٹس منیر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے اور میں سمجھتا ہوں انہوں نے ٹھیک لکھا ہے کہ پھر مسلمان تمہیں کہاں نظر آئے گا پس چونکہ محض علماء کے فتاویٰ پر انحصار کر کے کوئی فرقہ بھی مسلمان نہیں رہتا تھا اور یہ ان علماء کے لئے بڑی مصیبت بنی ہوئی تھی اس لئے انہوں نے سوچا کہ ایک فتویٰ ایسا ہو جائے جو صرف ایک فرقہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دے اور پھر ہم شور مچا کر دوسروں کو یہ بات بھلا دیں گے کہ سارے فتاویٰ کا اثر امت مسلمہ پر کیا پڑا ہے۔یہ ایک دوسری وجہ ہے علماء کے اس بات پر زور دینے کی کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فتوی دے دے۔تیسرے وہ حکومت کو اس لئے مفتی بن کر بیچ میں آنے کے لئے کہتے ہیں کہ اگر ان کے فتاوی کفر کو دیکھا جائے تو ان کے فتاویٰ میں قرار نہیں ہے کچھ عرصہ پہلے ہمارے محترم شاہ فیصل اور