خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 593 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 593

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۹۳ خطبہ جمعہ ۱۴ / جون ۱۹۷۴ء خدا تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کے لئے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے سوتے جاگتے ہر وقت استغفار کرو خطبه جمعه فرموده ۱۴ / جون ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا رب رب العلمین ہے سب جہانوں ( اس یو نیورس Universe) میں جو کچھ بھی ہے اسے خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور اس نے اپنی مخلوق کو جس غرض اور جس کام کے لئے پیدا کیا اس کے مطابق اس کو شکل اور صورت اور طاقت عطا کی لیکن انسان کے سوا کسی مخلوق کو بھی روحانی ترقیات کی طاقتیں اور استعدادیں عطا نہیں ہوئیں فرشتوں کو بھی یہ طاقتیں عطا نہیں ہو ئیں صرف انسان یا جیسا کہ قرآن کریم سے ہمیں پتہ لگتا ہے انسان جیسی کامل فطرت اور عادات رکھنے والی ہستی خواہ وہ اس زمین پر ہو یا دوسرے ستاروں میں ہو، اسے اللہ تعالیٰ نے روحانی رفعتوں کی ایسی طاقتیں دی ہیں جو کسی دوسری مخلوق کو نہیں دیں۔جہاں تک اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے جلوؤں کا تعلق ہے وہ انسان کے علاوہ دوسری مخلوق پر بھی ہوتے ہیں مثلاً آم کے ایک درخت کو بھی پنپنے اور بڑھنے کے لئے اور اچھے پھل دینے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی ضرورت ہے اور ایک انسان کو بھی اس کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات کے ایک تو وہ جلوے ہیں جن میں انسان اور غیر انسان سبھی شامل ہیں اور ایک وہ