خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 500 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 500

خطبات ناصر جلد پنجم خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۷۴ء توحید دنیا میں قائم ہو اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ عظمت قائم ہوانسان کے دل میں جس عظیم مقام پر اللہ نے آپ کو کھڑا کیا۔ہماری تو یہ خواہش ہے ہم تو نا چیز ذرے خدا تعالیٰ کے پاؤں کی گرد سے بھی حقیر ہیں (اگر تمثیلی زبان میں خدا تعالیٰ کے پاؤں کا ذکر کیا جائے تو خدا تعالیٰ کے پاؤں کے ساتھ جو ذرے مٹی کے لگ سکتے ہیں ہم میں تو وہ بھی طاقت نہیں ہے ) لیکن یہ اس کی رحمت ہے کہ وہ پیار سے ہمیں پکڑتا پیار سے ہمیں اٹھاتا اور اپنی گود میں بٹھا لیتا ہے اور ہمیں یہ تسلی دیتا ہے کہ ادھر اُدھر کیوں دیکھتے ہو۔ساری دنیا مل کر بھی تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔ساری د نیامل کر بھی تمہیں نا کام نہیں کر سکتی۔پس ہمارے دل حمد سے لبریز ہیں کہ چھ کروڑ سے اوپر تک وعدے پہنچ گئے اور ہماری روح اور ہمارا ذہن اُس کے حضور نہایت عاجزی سے جھکا ہوا یہ دعائیں کرتا ہے کہ وہ اپنی رحمت سے، نہ ہمارے کسی فعل سے اور ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں ہمیں کامیاب کرے اور ہمیں غلبہ اسلام کے دن دیکھنے نصیب ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۱ را پریل ۱۹۷۴ ء صفحه ۲ تا ۴)