خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 495 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 495

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۹۵ خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۷۴ء ہماری دلی خواہش ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں قائم ہو خطبه جمعه فرموده ۱۵ / مارچ ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَلَا يَسْتَخِفَنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ۔(الروم : ٦١ ) پھر حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی رحمت سے صد سالہ جوبلی فنڈ کے وعدے چھ کروڑ سے اوپر نکل گئے ہیں۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - جلسہ سالانہ پر میں نے اڑھائی کروڑ کی اپیل کی تھی جو وعدے بیرونِ پاکستان سے مل رہے ہیں اُن سے پتہ چلتا ہے کہ بیرونِ پاکستان کے وعدے بھی تین کروڑ سے اُو پر پہنچ جائیں گے إِنْشَاءَ اللہ۔اس وقت بھی دو کروڑ بیس لاکھ کے وعدے بیرونِ ملک سے پہنچ چکے ہیں اور مجھے علم ہے کہ پچاس لاکھ کے وعدے اس کے علاوہ بھی دو ایک ہفتوں میں پہنچ رہے ہیں لیکن ہمیں بہت سے بیرونی مقامات کے وعدہ جات کا علم نہیں۔میرا اندازہ ہے کہ تین کروڑ کے لگ بھگ شاید تین کروڑ سے اوپر بیرونِ پاکستان کے وعدے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے بشاشت سے ان قربانیوں کو دینے کی توفیق جماعت احمدیہ کودی۔اس قدر وعدے