خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 453 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 453

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۵۳ خطبہ جمعہ ۸ فروری ۱۹۷۴ء جماعت احمدیہ کا ہر قدم دنیا کی ہر جہت میں غلبہ اسلام کی طرف اُٹھ رہا ہے خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے تسبیح و درود پر مشتمل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ الہامی دعا پڑھی:۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ۔پھر حضور انور نے یہ ادعیہ پڑھیں۔أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَآتُوبُ إِلَيْهِ - رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ۔(البقرة : ۲۵۱) اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ - پھر حضور انور نے فرمایا:۔انسان آج ہلاکت کے کناروں پر کھڑا ہے اور انسانیت خطرہ میں ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو حسن اعظم ہیں جو محافظ انسانیت ہیں، جو رَحْمَةٌ لِلعلمین ہیں۔آپ کی رحمت کے سایہ تلے آئے بغیر آج انسان اس ہلاکت سے جو اُس کے سامنے کھڑی ہے بیچ نہیں سکتا اور جیسا کہ بتایا گیا تھا یہ زمانہ وہ ہے جس میں انسانیت کی جنگ شیطنت سے اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔یہ