خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 388
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۸۸ خطبه جمعه ۳۰/ نومبر ۱۹۷۳ء جملہ ذمہ داریوں کو نباہنے کی توفیق بخشے۔اس سلسلہ میں اہل ربوہ سے میں یہ بھی کہوں گا کہ بڑے بھی اور چھوٹے بھی مرد بھی اور عورتیں بھی کل یکم دسمبر سے روزانہ دونفل پڑھنے شروع کر دیں۔جن دوستوں سے ہو سکے وہ آج سے پڑھنا شروع کر دیں اور خدا سے یہ دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ اُن (اہل ربوہ) کے وجود کو ہر اس شخص کے لئے اپنا ہو یا غیر سب کے لئے برکت اور ہدایت کا باعث بنادے۔باہر سے آنے والا ہر شخص جب ربوہ کو دیکھے اور اس پر تنقیدی نگاہ ڈالے تو وہ اسے اس دعوی کے مطابق پائے جس دعوی کی بنا پر یہ مرکز قائم کیا گیا ہے یعنی یہ کہ اس جگہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دعاؤں کے نتیجہ میں ساری دنیا میں اُس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کی جائے گی جس مقصد کے حصول کے لئے آدم کو پہلے دن مکہ نصیب ہوا اور پھر اوّل البشر اور انسانِ کامل حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ جن کی خاطر اس کا ئنات کو پیدا کیا گیا تھا ) کی رہائش گاہ مدینہ منورہ کو مرکز قرار دیا گیا۔پس میں دوستوں سے پھر یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے رحمت اور فضل کے حصول کی خاطر تم عشاء کی نماز کے بعد اور وتروں سے پہلے روزانہ دو نفل پڑھو، مسجدوں میں پڑھو یا اپنے گھروں میں پڑھو، بہر حال بالالتزام پڑھو اور دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت بنائے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے۔وفود کی صورت میں باہر سے آنے والے دوستوں پر ہمارا نمونہ نہایت اچھا اثر ڈالنے والا ہو۔یہاں سے برکتوں اور رحمتوں کی جھولیاں بھر کر لے جانے کی انہیں تو فیق عطا ہو اس جلسہ پر میں جماعت کے سامنے اشاعت اسلام کا ایک نیا منصوبہ رکھنا چاہتا ہوں اس کو احسن طور پر جماعت کے سامنے رکھنے کی اللہ تعالیٰ مجھے تو فیق عطا فرمائے۔وہ میری زبان پر اثر ڈالے اور جماعت کے دلوں کو اثر قبول کرنے کے لئے تیار کر دے یہ منصوبہ جب مختلف مراحل میں سے گزرتے ہوئے اپنی انتہا کو پہنچے تو اپنے مراحل میں بھی اور انجام کا ر بھی اسلام کے لئے اور مسلمانوں کے لئے انتہائی طور پر برکتوں کا موجب بنے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربو ه ۱۹ / دسمبر ۱۹۷۳ء صفحه ۲ تا ۶) 谢谢您