خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 383

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۸۳ خطبه جمعه ۳۰ / نومبر ۱۹۷۳ء میں نے ( وفود آنے کا ) یہ اعلان کیا ہے۔اس لئے نظام سلسلہ اتنی جلدی اتنا بڑا انتظام نہیں کر سکتا انشاء اللہ بعد میں جہاں تک ممکن ہوا یہ انتظام ہو جائے گا لیکن سر دست بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کی یہ ضرورت تو بہر حال پوری ہونی چاہیے۔ہم انہیں یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ اس سال نہ آؤ اگلے سال آنا اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہر وہ گھر جس میں انگریزی قسم کا غسل خانہ بنا ہوا ہے اور جس میں W۔C فلش لگا ہوا ہے اس کے مکین کو چاہیے کہ وہ ہنسل خانہ اور اس کے ساتھ کا کمرہ بیرونی ممالک کے مہمانوں کے لئے خاص کر دے اور اس کی اطلاع تین دن کے اندر اندر افسر صاحب جلسہ سالانہ کو دے دے اور وہ مجھے اکٹھی رپورٹ کریں کہ کتنے دوستوں کی طرف سے ایسے کمرے فارغ کرنے کی اطلاع ملی ہے۔خدا کرے ہمیں کافی تعداد میں ایسے کمرے مل جائیں لیکن اگر خدانخواستہ نہ ملیں تو پھر ہمیں کوئی دوسرا انتظام تو بہر حال کرنا پڑے گا کیونکہ ایسے دوستوں کو روکا تو نہیں جاسکتا۔ابھی تو ابتدا ہے آئندہ دیکھیں گے کہ کس کثرت سے لوگ بیرونی ممالک سے جلسہ سالانہ پر آتے ہیں اور حسب ضرورت انتظام کیا جائے گا۔دوسری بنیادی ذمہ داری طہارت باطنی سے متعلق ہے۔اجتماعات کے دنوں میں جہاں بہت سے لوگ اکٹھے ہو جا ئیں تو بہت سے دباؤ بھی پڑتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اسی لئے فرمایا ہے۔فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجّ (البقرة : ۱۹۸) کیونکہ حاجیوں کا بہت کثرت سے ہجوم ہوتا ہے اس لئے رفت ، فسوق اور جدال سے منع کیا گیا ہے تا ہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حج کے موقع پر تو یہ نہیں ہونا چاہیے دیگر اجتماعات پر کوئی حرج نہیں یعنی لوگ آپس میں لڑیں جھگڑیں اور دوسری بداخلاقیاں کریں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں بھی اجتماع ہو وہاں اجتماعی اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہیے اور اجتماع کے نتیجہ میں جن کمزوریوں کے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ان کمزوریوں سے بچنے کی کوشش ہونی چاہیے۔پس بیرونِ ملک سے آنیوالے دوست اہلِ ربوہ کو تنقیدی نگاہ سے دیکھیں گے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شہر بھی اور اس کے مکین بھی ان کے لئے نمونہ ہیں۔اس اعتبار سے وہ آپ پر تنقیدی نگاہ ڈالیں گے اور دیکھیں گے کہ آپ نے کس حد تک اپنی ذمہ داریوں کو نباہا ہے اور طہارتِ ظاہری