خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 365 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 365

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۶۵ خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۷۳ء احباب ربوہ اپنے مکانوں کے کچھ حصے جلسہ کے مہمانوں کے لئے پیش کریں خطبه جمعه فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے انتظامات شروع ہو چکے ہیں۔جلسہ پر آنے والے سب دوست یہاں اپنے مرکز میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمان کی حیثیت سے آتے ہیں۔ان کی رہائش کا انتظام تین طریقوں پر کیا جاتا ہے۔ایک تو جماعتوں کو اکٹھا ٹھہرانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔مردوں کے لئے قیام گاہوں کا علیحدہ انتظام ہوتا ہے اور عورتوں کے لئے علیحدہ۔جہاں تک مردانہ انتظام کا تعلق ہے۔ہائی سکول، جامعہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام کالج کے کمروں میں جماعتیں ٹھہرتی ہیں۔اسی طرح جو نیا کالج بنا ہے اس کے ایک حصہ میں جہاں لیبارٹری نہیں ہے۔اور پھر خدام الاحمدیہ کے ہال اور غالباً انصار اللہ کے ہال میں بھی جماعتوں کے ٹھہرنے کا انتظام ہوتا ہے۔زنانه انتظام، زنانہ کالج، زنانہ سکول اور لجنہ اماءاللہ کے دفاتر اور ہال میں ہوتا ہے۔غرض ایک تو یہ انتظام ہے جو عام طور پر نظام جلسہ کی طرف سے مہمانوں کی رہائش کے لئے کیا جاتا ہے۔دوسرے وہ انتظام ہے جو اہلِ ربوہ انتہائی خلوص اور محبت کے ساتھ انفرادی طور پر کرتے ہیں۔وہ اپنے اپنے گھروں میں اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو ٹھہراتے ہیں اور یہ بھی