خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 349 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 349

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۴۹ خطبہ جمعہ ۲ نومبر ۱۹۷۳ء ہو جائے جو ہم سے پہلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہوئی اور جس کے نتیجہ میں اس وقت کی دنیا اس بنیادی اعجازی خوبی کا مقابلہ نہیں کرسکی اور اسلام کی طرف متوجہ ہوئی اسلام کو انہوں نے قبول کیا اسلام کی برکات سے انہوں نے فائدہ اٹھایا۔آج کی ساری دنیا بھی امریکہ اور آسٹریلیا اور افریقہ اور جزائر اور ایشیا اور مشرق وسطی وغیرہ جو دنیا میں آبادیاں ہیں، ہمارے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ بنا اور دنیا تک نئے حقائق اور علوم کا پہنچانا ہمارے لئے ضروری ہے تا اس نمونہ کو دیکھ کر اور سمجھ کر وہ حقیقی مسلم بنے بغیر نہ رہ سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے ایسے سامان پیدا کرے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔(آمین) روز نامه الفضل ربوه ۱۲ / مارچ ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۸)