خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 290 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 290

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۹۰ خطبه جمعه ۱٫۵ کتوبر ۱۹۷۳ء کا یہ مہینہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس ماہ میں اگر رمضان کی عبادات کو ان کی شرائط کے ساتھ پورا کرو گے تو تمہارے لئے قبولیت دعا کے دروازے دوسرے دنوں کی نسبت اس مہینے میں زیادہ کھول دیئے جائیں گے۔پس احباب کو چاہیے کہ وہ قبولیتِ دعا کے ان دروازوں میں زیادہ سے زیادہ داخل ہونے کی کوشش کریں اور اپنی ہر ذمہ داری کے متعلق یعنی ایک احمدی پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں ان میں سے ہر ذمہ داری کے متعلق خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر یہ کہیں کہ ذمہ داری تو نے ڈال دی اور کندھے ہمارے کمزور ہیں۔مگر تیری طاقتیں اور قدرتیں تو کمزور نہیں۔پس یہ دعا کرتے رہیں کہ اے خدا! ہمارے کندھوں کو اپنی متصرفانہ قدرت کا سہارا دے تا کہ ہم اس بوجھ کو اٹھاسکیں اور تیری خوشنودی کو حاصل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت اور رضا سے وافر حصہ عطا فرمائے۔روز نامه الفضل ربوه ۲۱ /اکتوبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۲ تا ۶)