خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 291

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۹۱ خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء عیسائی، یہودی اتحاد کے مقابلہ کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا خطبه جمعه فرموده ۱۹ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہتر ہے۔الْحَمْدُ لِلهِ اس وقت مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جنگ لڑی جارہی ہے۔عیسائی طاقتیں اور یہودی رو پید اور اثر و رسوخ ایک ایسے خطہ ارض پر مسلمانوں سے برسر پیکار ہیں جس کے متعلق شروع ہی میں یعنی ۱۹۴۸ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دنیائے اسلام کو ایک انتباہ کیا تھا۔جب دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو اتحادیوں نے اپنے مفاد کی خاطر مسلم ممالک سے بہت سے وعدے کیے اور اس طرح اپنے وعدوں کی آڑ میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کیا اور دوسری طرف یہودی دولت کی لالچ میں اُن سے وعدے کیے۔ان ہر دو وعدوں میں تضا دتھا جو ۱۹۴۸ء میں اسرائیل کی حکومت کے قیام کی شکل میں ظاہر ہوا۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے الْكُفْرُ مِئَةٌ وَاحِدَةٌ کے نام سے ایک مضمون میں (جو بعد میں ٹریکٹ کی صورت میں شائع بھی کر دیا گیا تھا) مسلمانوں کو یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک خطر ناک منصوبہ بنایا گیا ہے اب وقت ہے کہ مسلمان متحد ہوجائیں اور اس طاقت کو جو مستقبل میں بڑی بن سکتی ہے اور کسی وقت خطر ناک شکل اختیار