خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 8 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 8

خطبات ناصر جلد پنجم Λ خطبہ جمعہ ۵ /جنوری ۱۹۷۳ء ان سے کام لینے کی توفیق بخشے اور انہیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔موصیان نے اجتماعی طور پر تسلی بخش کام نہیں کیا جس کی وجہ سے تعلیم القرآن کلاس کا جو پروگرام تھا اس پر اثر پڑا اور اس کے نتیجہ میں قرآن کریم کی وسیع اشاعت کے سلسلہ میں ہم نے جو کوششیں کیں (جن کا کچھ ذکر میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں بھی کیا تھا ) اُن پر بھی اثر پڑا۔اگر یہ موصی صاحبان اور جماعت کا دوسرا حصہ قرآنِ کریم کی اشاعت اور اس کے علم کے حصول پر اس سے زیادہ توجہ دیتا یعنی اتنی توجہ دیتا جتنی کہ میں نے خواہش ظاہر کی تھی اور سکیمیں بنائی تھیں تو اس سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور برکتیں ہم پر نازل ہوتیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لَکن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمُ (ابراهيم : ۸) یعنی تم شکر گزار بندے بنو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرو گے اور تمہیں پہلے سے زیادہ کامیابیاں عطا ہوں گی۔تمہیں پہلے سے زیادہ رضائے الہی حاصل ہوگی لیکن اگر تم شکر گزار بندے نہیں بنو گے تو تم پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی زیادتی نہیں ہوگی۔انتہائی کامیابی کی طرف تمہاری جو مسلسل حرکت ہے وہ رک جائے گی۔جب حرکت میں کمی واقع ہو جائے تو وہ ناکامی ہے، نہایت بھیانک ناکامی ہے۔پس موصیان کی ایک مرکزی کمیٹی بنی چاہیے۔اس کا ایک حصہ لجنہ بھی بنائے بعض ایسے کام ہوتے ہیں جو صرف موصیات کر سکتی ہیں وہ اپنی بہنوں سے کام لے سکتی ہیں۔میرے پاس جو فہرست آئے گی اس میں سے مناسب افراد کی ایک کمیٹی بنادی جائے گی۔وہ کام کرے گی۔کسی نظارت کے ساتھ اس کا الحاق کر دیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ جس آخری اور حسین تر اور اکمل تر اور ارفع تر کامیابی اور فلاح کی بشارت دیتا ہے (اور اس کے لئے اس نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے ) یہ وہ کامیابی اور فلاح ہے جس کے نتیجہ میں تمام دنیا اُمتِ واحدہ کی شکل میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نظر آئے گی۔یہ وہی کامیابی ہے جس کی ہر صاحب فراست احمدی کے دل میں تڑپ ہے۔اس کامیابی کے حصول کے لئے ہر صاحب فراست احمدی اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہے۔خدا کرے