خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 259 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 259

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۵۹ خطبه جمعه ۱۰ را گست ۱۹۷۳ء چیزں ہوں۔اولیاء، ابدال، اقطاب آئے۔آخر میں مہدی معہود آئے۔چونکہ انہوں نے اس کو تین سوسال کے اندر اندر اپنے کمال تک پہنچانا تھا جس کمال تک پہنچنے کے آثار ہمارے اندازے کے مطابق ایک صدی ختم ہونے تک نظر آنے لگ جائیں گے۔اب وہ زمانہ آگیا کہ جب وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ان ارتقائی منازل میں سے دنیا نے گزرنا ہے۔لیکن ذمہ داری جماعت احمد یہ پر ہے۔دو ذمہ داریاں ہیں۔ایک ذمہ داری لینے کی ہے۔ایک دینے کی۔جب تک آپ ان تمام قوتوں کو جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات سے متاثر ہونے کی ایک طاقت دی ہے ان قوتوں پر خدا تعالیٰ کا رنگ نہ چڑھا ئیں۔لینے میں پورے کامیاب نہ ہوں گے اور پھر لینے کے بعد جب تک آپ نوع انسان کی پاگلوں اور مجنونوں کی طرح خدمت نہ کریں اس وقت تک آپ اس عظیم جد و جہد میں جو اپنے نقطہ کمال تک پہنچنے والی ہے نہ پورا حصہ لے سکتے ہیں نہ پوری برکتیں حاصل کر سکتے ہیں۔بہت بڑی ذمہ داری ہے لینے کے نقطۂ نگاہ سے بھی اور دینے کے نقطۂ نگاہ سے بھی۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی ان ذمہ داریوں کے سمجھنے اور ادا کرنے کی توفیق دے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۵ ستمبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۱، ۶٫۲)