خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 221 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 221

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۲۱ خطبہ جمعہ ۱۳ جولائی ۱۹۷۳ء ہرانسان کے ہاتھ میں قرآن کریم مترجم پہنچانا جماعت احمدیہ کا کام ہے خطبه جمعه فرموده ۱۳ / جولائی ۱۹۷۳ ء احمد یہ ہال۔کراچی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حالات کی مجبوری کی وجہ سے گذشتہ تین سال میں کراچی کے دوستوں سے عملاً اُسی قدر بُعد پیدا ہو گیا جتنا انگلستان اور افریقہ کے احمدی دوستوں کے درمیان واقع تھا یعنی مجھے یہاں کراچی آنے کا موقع نہیں ملا۔اس لئے ہر احمدی سے ملنے کی جو خواہش میرے دل میں پیدا ہوتی ہے اور اسی طرح مجھ سے یعنی خلیفہ وقت سے ملنے کی جو خواہش مخلص احمدیوں کے دل میں پیدا ہوتی ہے وہ بھی پوری نہ ہوسکی۔اس عرصہ میں کچھ محدود مقامی ( یہ مقام جس میں ہم اس وقت اکٹھے ہوئے ہیں ) تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور کچھ دنیا کے حالات میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔جو تبدیلی اس ہال میں مجھے نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ہال اب وہ نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا۔ایک شخص جس کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہو، وہ یہ کہے گا کہ ہال چھوٹا ہو گیا ہے لیکن وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے، وہ یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جماعت بڑھ گئی ہے اور اب وہ اس میں سانہیں سکتی۔غرض یہ ایک تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس تبدیلی کے دوران ایک اور بات سامنے آئی اور