خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 85
خطبات ناصر جلد پنجم ۸۵ خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء سے آزادانہ طور پر انگریزی میں روزانہ کی رپورٹ تیار کر کے بذریعہ ہوائی ڈاک بھیجوانے کا انتظام کرے۔اس طرح بعض جگہ تو ۳، ۴ دن میں اور بعض جگہ ۱۵ ،۲۰ دن کے اندر خبریں پہنچ جائیں گی۔بعض جگہیں تو ایسی بھی ہیں کہ جہاں ڈاک کا انتظام خراب ہونے کی وجہ سے دو دو تین تین ہفتے کے بعد ڈاک پہنچتی ہے۔دوست تو یہ سمجھتے ہوں گے کہ ہوائی ڈاک زیادہ سے زیادہ پانچ دس دن میں پہنچ جاتی ہوگی۔مگر بعض جگہ ایسا نہیں ہوتا۔مجھے یاد ہے جب میں مغربی افریقہ کے دورہ پر گیا تھا تو جو خطوط مجھے یہاں سے پہلے ہفتے میں لکھے گئے تھے ان میں سے بعض خطوط دواڑھائی مہینے کے بعد مجھے اس وقت ملے جب میں دورہ ختم کر کے لندن سے ہوتا ہوا یہاں واپس پہنچ چکا تھا گویا اڑھائی تین مہینے اور بعض خطوط چار مہینے تک ساری دنیا کا چکر کاٹ کر یہیں واپس آگئے۔پس اگر چہ دنیا کے بعض حصوں میں ڈاک کا انتظام ٹھیک نہیں ہے لیکن جب تک کوئی دوسرا انتظام نہیں ہو جاتا اس وقت تک جلسہ سالانہ کے دنوں میں الفضل کو بند نہیں ہونا چاہیے۔ان دنوں اس پر زیادہ عملہ لگانا چاہیے تحریک بھی علیحدہ طور پر انگریزی میں بلیٹن تیار کرے اس کے لئے اخبار ہی کی پیروی کرنا ضروری نہیں ہے یعنی الفضل تو اخبار کی شکل میں شائع ہوگا لیکن تحریک اپنی رپورٹ بلیٹن کی شکل میں شائع کرے۔غرضیکہ جلسہ سالانہ کی کارروائی کی اطلاع بیرونی دنیا میں ساتھ کے ساتھ ہونی چاہیے بعض جگہوں پر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو دوست جلسہ سالانہ پر آتے ہیں جب وہ دس پندرہ دن کے بعد واپس جاتے ہیں تو وہاں کے مقامی دوست اُن سے کئی دن تک کرید کرید کر جلسہ سالانہ کی رُوداد سنتے رہتے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضل جماعت پر نازل ہوتے رہتے ہیں۔جلسہ سالانہ میں ان فضلوں کو مختصر تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔جس کا دنیا بھر کی جماعتوں کو جلد تر پتہ لگنا چاہیے تاہم یہ ایک ضمنی بات تھی جس کا بعد میں تفصیل سے ذکر ہوگا۔میں نے اس وقت آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کی کچھ باتیں بتائی ہیں تا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنے کی کوشش کریں اور اپنے رب کی بہت حمد کریں میں نے اس وقت احمدی