خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 781 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 781

خطبات ناصر جلد پنجم 2^1 خطبہ جمعہ ۸ /نومبر ۱۹۷۴ء جڑی ہوئی انگلیوں کے درمیان کسی اور کی گنجائش نہیں اُس کے بعد خدا تعالیٰ چھوڑا نہیں کرتا یعنی پھر وہ اپنے اس بندے سے جو اُس کے اتنا قریب ہو جاتا ہے جس کو ہم ولی کہتے ہیں جو اس کا ولی بن جاتا ہے۔جو عملاً اپنے مجاہدہ کے بعد اس کے قریب تر آ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اُس کے قریب آجاتا ہے اور اُس سے اس قسم کا پیار کرتا ہے اُس سے اس قسم کا لگاؤ رکھتا ہے۔اُس کا اس قسم کا خیال رکھتا ہے اُس کو اس قسم کی ہدایت دیتا ہے اور رحیمیت کے جلوؤں سے اُس کی کمزوریوں کو دور کرتا ہے اور اُس کی کوششوں میں کامیابی کی راہیں اُس پر کھولتا رہتا ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی حیثیت سے اس دنیا میں بھی لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ (يونس: ۲۵ )۔اس دنیا میں بھی خدا تعالیٰ کی بشارت اُن کے لئے ہے اور جوفو ز عظیم کہا کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی کامیابی نہیں سوچو وہ فوز عظیم کیا ہو سکتی ہے وہ فوز عظیم یہی ہے۔اس سے بڑھ کر اور کوئی فوز عظیم نہیں کہ ہر وقت خدا تعالیٰ کے پیار کی آواز انسان کے کان میں پڑتی رہے۔پیار کا احساس اُس کے دل میں پیدا ہوتا رہے اُس کے پیار کے جلوے اپنی زندگی میں وہ دیکھے اور اس کے پیار کے جلوے صرف وہ شخص نہیں بلکہ اس کے ماحول کے لوگ بھی اس شخص کی زندگی میں دیکھیں کہ خدا تعالیٰ اس شخص یا اس خاندان سے یا اُس قوم سے یا اُس جماعت سے جیسا کہ یہ جماعت احمد یہ ہے۔خدا تعالیٰ کا کتنا پیار ہے۔جب دنیا خدا تعالیٰ کو جماعت احمدیہ کے افراد سے اس طرح پیار کرتے دیکھے گی۔تو اُن کے دلوں میں خود بخود تمہارے لئے محبت پیدا ہوگی۔جب دنیا یہ دیکھے گی کہ یہ جماعت وہ ہے جنہوں نے ہم سے خدمت کا اور اُلفت کا اور ہمارے دُکھوں کو دُور کرنے کے لئے کوششوں کا وہ تعلق پیدا کر لیا ہے جس کی بنیاد خدا تعالیٰ کے قرب پر ہے اُن کو تسلی ہوگی کہ ان سے ہمیں کوئی دُکھ نہیں پہنچ سکتا۔یہ ہم پر ظلم نہیں کر سکتے۔یہ ہمارے حقوق کو تلف نہیں کر سکتے۔ہمیشہ ان سے ہمارے لئے خیر کے چشمے پھوٹیں گے۔ہمیشہ یہ ہمارے دُکھوں کو دُور کرنے کے بعد ہمارے لئے سکھ پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔پھر جس شخص کو یہ سمجھ آ جائے گی وہ تو آپ کے قریب آجائے گا اور جو آپ کے قریب آیا چونکہ آپ خدا کے قریب ہوں گے لہذاوہ بھی خدا کے قریب ہو جائے گا اور پھر اس طرح ہم نے دنیا کو اسلام کے لئے اللہ کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم