خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 759 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 759

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۵۹ خطبه جمعه یکم نومبر ۱۹۷۴ء دعائیں کرو کہ توحید کے قیام کے لئے اموال مہتا اور خرچ کرنے کی ہمیں توفیق ملے خطبه جمعه فرموده یکم نومبر۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج جمعہ کی عید سے تحریک جدید کا سال کو شروع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر جہت اور ہر لحاظ سے سارا سال ہی ہمارے لئے مختلف الانواع عیدوں کا اہتمام کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے کہ ہم جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں تو ہمارے سامنے دو مقاصد ہوتے ہیں۔فرمایا۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ - (البقرة: ۲۶۶) ایک تو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا مطلوب ہوتا ہے اور دوسرے انسان خود کو ان اخراجات کے ذریعہ جو وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کرتا ہے مضبوط کرتا ہے۔سچی بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہمارے اموال کی ضرورت نہیں۔وہ خود خالق اور مالک ہے۔ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے اُس کا ہے اور اُس کا عطیہ ہے۔ہم فُقَرَاء ہیں اور وہ غنی ہے۔ہم محتاج ہیں اور اُس کو کسی چیز کی احتیاج نہیں۔ہم اسلام اور مذہب اور اللہ تعالیٰ کی وحی کے محاورہ میں یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی