خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 691 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 691

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۹۱ خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء قومی اسمبلی کی قرارداد پر کسی احمدی کے رد عمل میں ظلم اور فساد کا شائبہ نہ پایا جانا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۷ استمبر ۱۹۷۴ء کو قومی اسمبلی نے مذہب کے متعلق ایک قرارداد پاس کی ہے۔اس پر جماعت احمد یہ مجھ سے دوسوال دریافت کرتی ہے۔اول یہ کہ جو قرارداد پاس ہو چکی ہے اس پر جماعت احمدیہ کے خلیفہ لمسیح الثالث کا تبصرہ کیا ہے یعنی جماعت احمدیہ کو یہ بتایا جائے کہ اس قرارداد کے معانی کیا ہیں؟ دوم یہ کہ اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد جماعت احمد یہ جس کا صحیح نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے " احمد یہ فرقہ کے مسلمان رکھا ہے۔تو اب احمدیہ فرقہ کے مسلمانوں کا رد عمل کیا ہونا چاہیے؟ پس یہ دو سوال ہیں جو پوچھے جارہے ہیں۔جہاں تک پہلے سوال کا تعلق ہے یعنی جو قرار داد پاس ہوئی ہے اس پر جماعت احمدیہ کے خلیفہ وقت کا تبصرہ کیا ہے؟ اس پر تنقید کیا ہے؟ کیا پاس ہوا ہے؟ اس کے متعلق جماعت کو بتایا جائے۔اس میں اس لئے بھی الجھن پڑتی ہے کہ مختلف اخبارات مختلف باتیں لکھ دیتے ہیں اور بعض اخبار بعض باتیں چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے متعلق اس وقت تو میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ