خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 637 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 637

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۳۷ خطبہ جمعہ ٫۵جولائی ۱۹۷۴ء اور جہاں تک اُن کی طاقت میں تھا، اُنہوں نے فتنہ و فساد کو روکا اور امن کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔اس سلسلہ میں جماعتِ احمدیہ کا یہ فرض ہے کہ جہاں بھی افسران حکومت لوگوں کو ملک میں فتنہ وفساد پیدا کرنے سے روک رہے ہوں تو آپ اُن سے انتہائی طور پر تعاون کریں اور اُن کی ہر ممکن مدد کریں۔اس لئے کہ ایک تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ مفسدوں سے پیار نہیں کرتا دوسرے اس لئے کہ فساد کے نتیجہ میں انسان نہ صرف اللہ تعالیٰ کا پیار کھو دیتا ہے ( اور اصل نقصان تو یہی ہے) بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو کھو دینے کے مقابلہ میں ایک چھوٹا سا نقصان اور بھی کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ فتنہ و فساد کے نتیجہ میں ملک کو نقصان پہنچاتا ہے، جس کا کوئی بھی محب وطن تصور بھی نہیں کر سکتا۔گو بعض لوگ ہم سے اختلاف رکھتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب سے اچھے محبانِ وطن میں سے ہیں۔ہم نے اس پاکستان کے لئے ۴۷ ء میں جانی اور مالی قربانیاں دی تھیں۔ہم نے پاکستان کے لئے اُس وقت سے لے کر آج تک بھی ہر موقع پر، ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں تا کہ ہمارا پاکستان پچھلے پھولے اور اس میں استحکام پیدا ہو۔جب کبھی ہمارے خلاف فتنہ وفساد پیدا کیا گیا تو جہاں اس میں ہمارے لئے روحانی رفعتوں کے سامان تھے وہاں ہمارے لئے یہ فکر کی بات بھی تھی کہ اس سے ہمارے ملک کو نقصان نہ پہنچے۔اس لئے ہر احمدی نے اور تمام جماعت ہائے احمدیہ نے ہر موقع پر یہ کوشش کی کہ ملک کو فتنہ وفساد اور نقصان سے بچایا جائے کیونکہ یہ اُسی طرح ہمارا ملک بھی ہے جس طرح دوسرے محتانِ وطن کا ملک ہے۔پچھلے دنوں بعض اخباروں نے جب یہ اشارے کئے کہ یہ لوگ اس ملک کو چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے تو ہمیں ایسی خبریں پڑھ کر بڑی ہنسی آئی۔انسان اپنا مٹی کا بنا ہوا گھر چھوڑ کر کسی اور جگہ نہیں جاتا تو ہم اپنے اس پیارے وطن کو چھوڑ کر کہیں باہر جانے کا ارادہ کس طرح کر سکتے ہیں۔یہی ہمارا پیارا وطن ہے۔ہم یہیں رہیں گے۔ہم نے یہیں رہ کر اس کی حتی المقدور خدمت کرنی ہے۔ہم نے دوسرے محتانِ وطن کے شانہ بشانہ اس کی ترقی کی راہ میں تمام روکوں کو دُور کر کے اسے جنت نظیر بنانا ہے۔یہی ہماری خواہش ہے۔یہی ہمارے ارادے ہیں اور یہی ہماری دعائیں ہیں کہ ہمارا یہ ملک پھولے، پچھلے اور ترقی کرے۔ہم اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ