خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 635
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۳۵ خطبہ جمعہ ۵/ جولائی ۱۹۷۴ء ہر احمدی کا فرض ہے کہ ملکی قانون کا پابند ہو اور قانون شکنی نہ کرے خطبه جمعه فرموده ۵ / جولائی ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔، جیسا کہ احباب جماعت کو علم ہے میں نے صدرانجمن احمد یہ سے کہہ کر امرائے اضلاع کی میٹنگ جمعرات کو بلوائی تھی لیکن چونکہ ان دنوں بیرونی اضلاع سے بھی پانچ پانچ ، دس دس اور بعض شہروں سے بھی دو دو، تین تین دوست تشریف لائے ہوئے تھے اس لئے میں نے یہ مناسب سمجھا کہ امرائے اضلاع کی میٹنگ سے قبل اپنے ان دوستوں سے ملاقات کروں۔اُن کے علاقہ کے حالات معلوم کروں اور جماعت احمدیہ کی تعلیم کے مطابق ان دنوں میں جوطریق کا را پنا نا چاہیے، وہ اُن کے ذہن نشین کراؤں اور اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ہم عاجز ، کمزور اور بے بس بندوں کو جو مہدی معہود علیہ السلام کی طرف منسوب ہونے والے ہیں ، اُن سے اُن الہی بشارتوں کا ذکر کروں جو غلبہ اسلام کے لئے انہیں دی گئی ہیں اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اُن کو ہدایات دوں اور پھر اس کے بعد امرائے اضلاع سے گفتگو کروں۔چنانچہ کل قریباً سارا دن اور رات کا ایک حصہ بھی ان ملاقاتوں میں گزرا۔میرا اندازہ ہے کہ آٹھ گھنٹے تک لگا تار میں نے احباب جماعت سے ملاقاتیں کی ہیں جو ابھی تک ختم نہیں ہوسکیں۔کچھ ملاقاتیں رہتی ہیں ، وہ جمعہ