خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 359
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۵۹ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۳ء ساتھ کہ سالِ رواں کے جو وعدے سات لاکھ دس ہزار روپے کے ہیں جماعت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے اُس سے زیادہ رقم اس سال کے تحریک جدید کے چندوں میں اپریل کے آخر تک ادا کر دے گا اور پھر دوسرا بھی یہ کچھ عرصہ ہے جس میں کھتائی کے لحاظ سے دونوں سال اکٹھے چلتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کچھ اور صفیں تیار کی گئیں اور کچھ اور قربانیاں دینے والے آگے آئے اور تحریک جدید کے اُن علاقوں میں جن پر تحریک جدید کی پہلی صف نے روحانی طور پر قبضہ کیا۔جسمانی اور مادی اور ظاہری سیاست میں احمدی کو کوئی دلچسپی نہیں۔اس لئے جب ہم ایسے الفاظ بیان کرتے ہیں یا ایسی اصطلاحیں ہماری زبان پر آتی ہیں تو صرف روحانی طور پر مراد ہوتی ہے۔پس روحانی طور پر بعض علاقوں پر تحریک جدید کی پہلی صفوں نے قبضہ کیا۔اور انہیں مستحکم کرنا شروع کیا اور نصرت جہاں آگے بڑھوں کے منصوبہ کے ماتحت اس میں اور استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور بعض نئی جگہوں پر اس ہتھیار کے ساتھ جو خدمت کا زبردست ہتھیار ہے اس کے ذریعہ سے فضا کو سازگار کرنے کی مستقل طور پر کوششیں کی جارہی ہیں۔اور تحریک جدید نے اور بھی بہت سے کام کرنے ہیں زمانہ کے حالات جب سے آدم پیدا ہوئے بدل رہے ہیں۔ہمارے ملک میں ایک وقت میں زرمبادلہ کی کوئی کمی نہ تھی جتنی ہمیں ضرورت ہوتی تھی ہم باہر خرچ کر سکتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ کے علم میں تو تھا کہ اس قسم کی ایک دقت پیدا ہونے والی ہے۔اتنی دقت پیدا ہوئی کہ اب ہمیں اپنے ملک سے کوئی زرمبادلہ باہر بھجوانے کے لئے نہیں ملتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے بیرون پاکستان، جماعت کو اتنا استحکام بخشا ہے کہ بیرونِ پاکستان کی جماعتیں ، بیرونِ پاکستان اپنے تمام اخراجات پورے کرنے کے بعد بھی اپنے (Reserve) ریز رو(اندوختے ) بنارہی ہیں۔حالانکہ ۱۹۴۴ء سے پہلے ایک دھیلہ بھی ان کی کھتائی میں نہیں آیا تھا۔اتنا عظیم انقلاب ۱۹۴۴ء سے ۱۹۷۳ء کے درمیان ہو گیا۔انقلابات آرہے ہیں۔اب یہ زمانہ بدل گیا ہے۔زمانہ میں تبدیلی کے ساتھ ہماری سوچ اور فکر کا انداز بھی بدلتا ہے اور اللہ تعالیٰ نئی راہیں ہمارے لئے کھولتا ہے اور مختلف نئے دروازے ہمارے لئے پیدا کرتا ہے۔اخلاص کی نئی بارشیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں اور احمدی کے سینہ و دل کو معمور کر دیتی ہیں اور وہ قربانی دیتا ہے۔باہر کی