خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 311 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 311

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۱۱ خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء واپس جائیں تو ان کو ساری چیزیں بھولی ہوئی نہ ہوں بلکہ کچھ تصاویر کی شکل میں اور کچھ حافظہ کی مدد سے وہ اپنی اپنی جماعت میں جلسہ سالانہ کی روئداد بیان کریں اور بتائیں کہ انڈونیشیا کے وفد سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں بتا ئیں امریکہ کے وفد سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں بتا ئیں۔غرض یہ وفود اپنے اپنے ملک میں جا کر تقاریر کا ایک سلسلہ جاری کریں گے اور دوستوں کو بتائیں گے کہ جماعت احمد یہ کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔دیر کی بات ہے میں اس وقت کالج کا پرنسپل اور افسر جلسہ سالانہ بھی تھا۔ہمارے ایک افریقن دوست جلسہ سالانہ پر تشریف لائے ہوئے تھے۔۲۵ / دسمبر کی شام کو وہ باہر ٹہل رہے تھے کہ اسی اٹھنا میں سیالکوٹ کی طرف سے ایک سپیشل ٹرین آئی جس میں اتنی بھیڑ تھی کہ بعض لوگ دروازوں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے اور وہ سب نعرے لگا رہے تھے ہمارے اس افریقن دوست نے جب یہ نظارہ دیکھا تو پوچھنے لگے کہ یہ سارے احمدی ہیں؟ انہیں بتایا گیا کہ ہاں یہ سارے ماشاء اللہ احمدی ہیں۔ابھی وہ وہیں کھڑے تھے کہ ایک اور پیشل آگئی اور وہ بھی بھری ہوئی تھی اور جس میں سے دوست نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے جب دوبارہ یہ نظارہ دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو گئے اور فرط جذبات سے کہنے لگے یہ بھی سارے احمدی ہیں اتنے زیادہ احمدی ہیں؟ اب ان کا اپنے ملک میں احمدیوں کا تصور اور تھا مگر جب انہوں نے یہاں آکر دیکھا تو نقشہ ہی اور تھا۔کانوں سے سننے اور آنکھوں سے دیکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور اس کا ایک تجربہ جلسہ سالانہ پر آنے ہی سے ہوتا ہے۔پس وفود کی شکل میں جب ہر ملک سے دوست جلسہ سالانہ پر آئیں گے اور یہاں کے حالات کو دیکھیں گے تو ان کا علم بڑھے گا۔میں نے بتایا تھا کہ ایک یوگوسلاوین جسے میں مہمان بنا کر انگلستان کے جلسہ پر لے گیا تھا۔وہ سولہ سو آدمیوں کا جلسہ دیکھنے کے بعد کہنے لگا۔جب میں نے واپس جا کر اپنے دوستوں سے باتیں کیں تو وہ کہیں گے تم گپیں ماررہے ہو۔اتنے احمدی کہاں سے آگئے۔وہ افسوس کر رہا تھا کہ اگر تصویریں لے کر جاتا تو ان کو پتہ لگتا۔اب میں نے اس کو کہا ہے کہ کیمرہ اپنے ساتھ لے کر آنا کیونکہ یہاں تو اسے دنیا ہی اور نظر آتی ہے۔جو شخص یہاں لاکھ