خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 301 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 301

خطبات ناصر جلد پنجم خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء سوا ہر وقت ان کے ساتھ رہے تا کہ ہر وفد کے اراکین جلسہ سالانہ کی کارروائی سمجھ سکیں۔یہاں ہمارے جلسہ کی کارروائی اس زبان میں ہوتی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسرار قر آنیہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی اردو میں۔اس لئے ترجمانی ضروری ہے۔پھر کچھ ایسے وفود بھی ہوں گے جو انگریزی بھی نہیں جانتے ہوں گے مثلاً یوگوسلاوین احمدی جن کو میں جلسہ سالانہ پر آنے کی دعوت دے کر آیا ہوں اور جن میں سے دو کی اطلاع تو مجھے مل گئی ہے کہ وہ بڑے شوق سے آئیں گے وہ مختلف جگہوں کے رہنے والے ہیں ایک تیسری جگہ کے احمدی خاندانوں میں سے بھی ایک کو بلایا گیا ہے۔اب ان کے ساتھ اسی آدمی کو لگانا پڑے گا جو ان کی زبان جانتا ہو ورنہ مقصد پورا نہیں ہو سکے گا۔ہمارے یہاں یہ مسئلہ نمبر ۲ کی شکل میں آ جائے گا یعنی یہ کہ مختلف زبا نہیں جاننے والے کثرت سے تیار کرنے چاہئیں (جن کا تعلق پاکستان سے ہو تو بہتر ہے ) جو فرانسیسی زبان جانتے ہوں ، جرمن زبان جانتے ہوں، یوگوسلا و بین زبان جانتے ہوں ، البانین زبان جانتے ہوں اسی طرح افریقہ میں تو گو انگریزی بولی اور سمجھی جاتی ہے لیکن اگر تھوڑی بہت سواحیلی اور ہاؤ سا زبان یا جو بعض دوسری افریقین زبانیں بولی جاتی ہیں وہ بھی سیکھنی چاہئیں۔ہمارے مبلغین جو وہاں سے آتے ہیں وہ اگر یہ زبانیں جانتے ہوں تو ان سے کام لیا جاسکتا ہے۔بہر حال یہ کام ہمیں کرنا پڑے گا۔یہ تو ٹھیک ہے کہ اس پر کچھ وقت تو ضرور لگے گا لیکن و کو أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّ واله عُدَّةٌ (التوبة : ۴۶) کی رُو سے ہمارے اس ارادے کی عملی شکل بھی ظاہر ہونی چاہیے۔پس جب ہم نے یہ ارادہ کر لیا ہے تو اب خدا تعالیٰ کی راہ میں کسی چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی ترک نہیں کرنا جو غلبہ اسلام کی اس مہم میں مفید اور محمد و معاون ہوتا ہم اس وقت میں زبانوں کے سیکھنے کے بارے میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔اس سلسلہ میں ایک منصوبہ میرے ذہن میں ہے جسے بروئے کارلانے کے لئے جلد عملی قدم اٹھایا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ جہاں تک جلسہ سالانہ پر بیرونِ ملک سے احمدی احباب کا وفود کی شکل میں آنے کا تعلق ہے اس سال چونکہ جلسہ سالانہ میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے اس لئے میں ابھی اس کو لازمی قرار