خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 243 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 243

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۴۳ خطبہ جمعہ ۲۷ جولائی ۱۹۷۳ء قربانیاں دیتے چلے جاؤ اور خدا کا پیار حاصل کرتے جاؤ خطبہ جمعہ فرموده ۲۷ / جولائی ۱۹۷۳ بمقام بریڈ فورڈ۔انگلستان تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :- انسان کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ایک مختصر سی زندگی عطا کی ہے۔اس مختصر زندگی میں انسان اپنی خوشحالی اور بہبودی کے لئے بنیادی طور پر دو چیزوں کا محتاج ہوتا ہے۔اول یہ کہ انسان اس دنیا کے مصائب اور تکالیف سے امن میں رہے اور یہ کہ اس دنیا میں جو ابتلا امتحان کے رنگ میں آتے ہیں اس میں وہ کامیاب ہو جائے اور دوسرے یہ کہ انسان روحانی بیماریوں سے نجات پا تار ہے اور روحانی طور پر صحت مند زندگی گزارے اور یہ کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اس نے خدا تعالیٰ کو جو کچھ پیش کرنا ہے خدا تعالیٰ اس کو منظور فرما لے۔تو انسان کو خوش حال زندگی کے لئے ان دو چیزوں اور شاخوں سمیت کل چار چیزوں کی ضرورت ہے۔دنیا میں تدبیر اور عمل کا حکم ہے محض ایمان انسان کے لئے کافی نہیں۔ایمان کے ساتھ ساتھ اعمالِ صالحہ بجالانے پڑتے ہیں اور یہ اعمال صالحہ شاخ در شاخ بے شمار حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں مثلاً وہ اعمالِ صالحہ جن کا تعلق اموال سے ہے یعنی خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال کو قربان کرنا۔اسی طرح وہ اعمال صالحہ جن کا تعلق انسان کے اپنے نفس کے ساتھ ہے کہ انسان اپنے نفس کو بہکنے نہ دے۔اس کی تربیت اس رنگ میں کرے کہ وہ صراط مستقیم پر قائم رہ سکے۔پھر اعمالِ صالحہ کا