خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 207 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 207

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۰۷ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۳ء ہم نے ہمیشہ مشاہدہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے افضال ہر آن ہم پر نازل ہو رہے ہیں خطبه جمعه فرموده ۶ جولائی ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہم نے اپنی زندگیوں میں ہمیشہ یہی مشاہدہ کیا ہے کہ نیز یہ کہ:۔عے شمار فضل اور رحمت نہیں ہے سے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ کے محبوب مہدی معہود کے غلاموں کو ہر وقت اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازتا رہتا ہے۔میں اس وقت بھی اللہ تعالیٰ کے دو فضلوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ تحریک جدید نے کئی سال ہوئے کا نو ( نائیجیریا) میں ایک ہائر سیکنڈری سکول ( جس کی حیثیت ہمارے ہاں کے انٹر میڈیٹ کالج کی ہے ) کھولا تھا لیکن اس کی ترقی کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں تھیں۔کا نو کا علاقہ نائیجیریا کا جو مسلم نارتھ یعنی ”مسلمانوں کا شمالی علاقہ“ کہلاتا ہے اس کا ایک صوبہ ہے۔مسلم نارتھ وہ علاقہ ہے جس میں حضرت عثمان بن فودی علیہ الرحمۃ اللہ تعالیٰ