خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 121 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 121

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۲۱ خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء جائے۔اس کی فرمانبرداری کی جائے۔اس کی صفات کا ملہ کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔اللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا جائے۔اللہ تعالیٰ کی ذات با برکات پر توکل اور بھروسہ رکھا جائے۔غیر اللہ کو کچھ نہ سمجھا جائے۔خدا تعالیٰ کے سوا ہر چیز کو ایک مُردہ کیڑا اور لاشے محض سمجھا جائے۔نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے عمل سے اور اپنی فکر سے اور اپنے خیالات کے لحاظ سے غیر اللہ کوکوئی چیز نہ سمجھا جائے۔خواہ وہ غیر اللہ دنیا کی ساری حکومتیں ہی کیوں نہ ہوں یا خود اقوام متحدہ ہی کیوں نہ ہو ( اقوام متحدہ میں دنیا کی قریباً ساری حکومتوں کے نمائندوں کا اجتماع ہوتا ہے) اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کا کوئی ملک، دنیا کی کوئی جماعت ، دنیا کی کوئی قوم اور دنیا کا کوئی دماغ کچھ حقیقت ہی نہیں رکھتا خدا کے مقابلے میں ہر چیز لاشے محض ہے۔یہ ہے حقیقی تو حید اور یہ ہے حقیقی توحید کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کا حق دا کرنا۔اللہ تعالیٰ کو واقعہ اور حقیقتا واحد ویگا نہ سمجھنا تو حید ہے اس کے قبضہ اقتدار میں یہ ساری مخلوق ہے۔سب پر اسی کا حکم چلتا ہے۔تاہم ہمیں غلط قسم کے جو کام نظر آتے ہیں مثلاً بعض ملکوں میں جہاں لوگ دہر یہ ہیں وہاں غلط قسم کے کام کئے جا رہے ہیں۔آئندہ نسلوں کو خدا سے روز بروز دور کیا جا رہا ہے۔لیکن یہ اس لئے نہیں ہوتا کہ یہ ممالک خدا تعالیٰ کے خلاف بغاوت میں کامیاب ہو گئے ہیں یا ہو جائیں گے بلکہ یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو امتحان کی دنیا بنایا ہے اور خدا نے یہ اجازت دی ہے کہ اگر چاہو تو تم باغی بن سکتے ہو۔قرآنِ عظیم کہتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو سب کو مسلمان بنا دیتا۔اگر خدا تعالیٰ اپنا حکم چلاتا اور جبر أسب کو ایمان پر قائم کر دیتا اپنی قوت کا ملہ کا اس رنگ میں مظاہرہ کرتا تو پھر کون کا فر اور کون شیطان؟ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے انسان کو روحانی ترقیات کی خاطر یہ اجازت دی کہ چاہے تو ایک محدود دائرہ کے اندر خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو اختیار کرے اورس کی رضا کی جنتوں کو پالے اور اگر چاہے تو خدا تعالیٰ سے بغاوت کرے اور اس بغاوت کے نتیجہ میں وہ خدا سے دور ہو جائے اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی جہنم کا مورد بن جائے۔پس جو چیز ہمیں بظاہر بغاوت نظر آتی ہے، وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے اختیار کے