خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 525
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۲۵ خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۷۲ء جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں آج انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے پاکستان میں اس وقت بیماری بھی بہت پھیلی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔دوستوں کو بہت احتیاط کرنی چاہیے ان دنوں عام طور پر تین بیماریاں اکٹھی حملہ کرتی ہیں۔ملیر یا ، انفلوئنزا ، گلے کی تکلیف جسے انگریزی میں Throat Infection ( تھروٹ انفیکشن ) کہتے ہیں۔تو یہ اللہ کی تقدیر ہے اور ہم اس سے گھبراتے نہیں لیکن باوجود اس کے کہ بہت دوست بیمار رہے ہیں۔پھر بھی وہ اس اجتماع پر آگئے ہیں اس لئے یہ بیماری ہمارے راستے میں روک نہیں بنی۔اسی طرح لجنات کے متعلق بھی کہنے والوں نے تو یہی رپورٹ دی ہے کہ اس دفعہ مستورات زیادہ تعداد میں شامل ہو رہی ہیں۔لیکن یہ رات کی گنتی ہے صبح سے لیکر اس وقت تک مجھے نہ لجنہ کی طرف سے اور نہ انصار اللہ کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ کتنی بجنات اور کتنے انصار اجتماع میں شامل ہو رہے ہیں۔غرض انصار اللہ لبنات دونوں کے اجتماع آج شروع ہو رہے ہیں۔امت محمدیہ میں جب بھی اجتماع ہوں اس بارہ میں قرآن کریم کی ایک ہدایت موجود ہے جسے بھولنا نہیں چاہیے اور وہ یہ ہے کہ جب بھی دینی اجتماع ہو اس وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید اور توبہ و استغفار بڑی کثرت سے کرنا چاہیے۔اس پر نہ تو کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے اور نہ وقت لگتا ہے۔یہ صرف عادت کی بات ہے۔پس دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان دنوں کثرت سے سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کا ورد کریں۔تسبیح وتحمید سمیت درود پڑھنے کی تحریک تو میں پہلے بھی کر چکا ہوں۔پھر استغفار ہے یعنی اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ بھی کثرت سے پڑھنا چاہیے۔اس کے ساتھ جو دوست لاحول پڑسکیں وہ لاحول بھی پڑھیں۔میرا تجربہ ہے کہ استغفار کرنا اندرونی کمزوریوں کے دور کرنے کے حق میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے اور لاحول بیرونی حملوں کے شر سے حفاظت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔پس اِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم : ۸) کی رو سے آپ جتنی زیادہ تسبیح و تحمید کریں گے آپ اپنے محسن اور انسانیت کے محسن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جتنا زیادہ درود پڑھیں گے اتنے ہی