خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 515
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۱۵ خطبہ جمعہ ۱۷ رنومبر ۱۹۷۲ء سال کے وقفہ کے بعد انشاء اللہ اس سال ہمارا جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے خطبه جمعه فرمودہ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کل سر درد کا شدید حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں نقاہت ہوگئی ہے۔آج صبح تو لیٹے ہوئے ہی وقت گزارنا پڑا۔یہ تین دن کچھ اس قسم کی ذمہ داریوں کے جمع ہو گئے ہیں جو بیماری کی وجہ سے بستر پر لیٹ کر یا گھر میں بیٹھ کر ادا نہیں کی جاسکتیں۔انصار اللہ کے علاوہ لجنہ اماء اللہ مرکز یہ کا پچاس سالہ اجتماع بھی ہو رہا ہے اس سال ۲۵/ دسمبر کو لجنہ اماء اللہ کو قائم ہوئے پچاس سال ہو جائیں گے۔چنانچہ اس اجتماع کے موقعہ پر وہ اپنی تاریخ کا ایک نیا ورق الٹیں گی۔اللہ تعالیٰ ان کی ماضی کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے اور اب انہیں نئے دور میں نئی اور بدلی ہوئی ذمہ داریوں کے سمجھنے اور ان کو ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اس وقت میں مختصر دو باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک تو یہ ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ قریب آ رہا ہے۔یعنی اب اتنا دور نہیں ہے کہ اس سلسلہ میں انتظار کیا جائے اور بعض ذمہ داریوں کی طرف احباب کو توجہ نہ دلائی جائے۔جہاں تک جلسہ سالانہ کے انتظامات کا تعلق ہے وہ تو بعض لحاظ سے جلسہ کے معا بعد شروع ہو جاتے ہیں۔پھر جب نیا مالی سال شروع ہوتا ہے تو اس وقت