خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 90 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 90

خطبات ناصر جلد چہارم خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء اصلاح وارشاد کے تین ناظر ہیں ان میں سے کسی ایک کا بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ناظر نشر واشاعت ہے۔اسکا بھی خاندان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اس وقت دو ناظر ہی ایسے ہیں جن کا خاندان کے ساتھ تعلق ہے۔ایک ناظر اعلیٰ اور دوسرے ناظر خدمتِ درویشاں۔ہمارے یہاں کی جو عام تنظیم ہے اس کے ساتھ ناظر خدمت درویشاں کا تعلق نہیں ہے لیکن قادیان میں ہمارے جو بھائی قربانی دے کر درویشانہ زندگی گزار رہے ہیں اُن کے خاندان اور عزیز رشتہ دار جو یہاں رہتے ہیں اُن کی دیکھ بھال کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک ناظر مقرر کر دیا تھا۔وہ اب بھی ہے۔پس جہاں تک انتظام کا تعلق ہے ایک نظارت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ سارے کے سارے اور بڑے بڑے عہدے خاندان والوں نے سنبھالے ہوئے ہیں محض جھوٹ ہے۔اسی طرح وقف جدید کے جو صدر ہیں وہ شیخ محمد احمد صاحب مظہر ہیں اور خاندان کا ایک آدمی وقف جدید میں ہے یعنی میاں طاہر احمد صاحب۔جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے تحریک جدید کے وکلاء میں سے ایک وکیل ہے اور وہ میاں مبارک احمد صاحب ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ وکیل اعلیٰ ہیں مگر میں نے اُن کو پہلی دفعہ وکیل اعلیٰ مقرر نہیں کیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مقرر فرمایا تھا۔میں نے ان کو اس عہدے سے ہٹایا نہیں۔اس کا میں قصور وار ہوں اور اپنے قصور کا اعتراف کرتا ہوں لیکن ساری وکالتوں میں صرف ایک شخص ہے مگر منافقین کہتے ہیں کہ سارے عہدے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنبھال لئے ہیں۔پھر فضل عمر فاؤنڈیشن ہے۔اس کے نہ صدر اور نہ سیکرٹری ایسے ہیں جن کا تعلق جسمانی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے ہو۔روحانی طور پر تو سب کا تعلق ہے۔اگر وہ کہیں کہ ہم نے روحانی معنے میں بولا تھا تو پھر ہر ایک احمدی کا حضرت مسیح موعود علیہ ا والسلام کے ساتھ تعلق ہے کیونکہ یہ سب جماعت ایک روحانی خاندان پر مشتمل ہے۔الصلوة