خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 609
خطبات ناصر جلد چہارم ۶۰۹ خطبہ جمعہ ۲۹؍دسمبر ۱۹۷۲ء گھڑی میں خدا تعالیٰ کے مومن بندے نے کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔یعنی جو قو تیں اور طاقتیں تو نے دیں ان کے مطابق میں نے تیری عبادت کی اور پرستش کی اور میں نے آگے بڑھنا ہے اس واسطے مجھے اور قو تیں عطا کر میری قوتوں میں اور مضبوطی اور استحکام پیدا کر اور خدا نے اس گھڑی میں وہ ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا قبول کی اور اس کا ایک قدم اگلے جمعہ کو اور آگے بڑھ گیا۔پھر اگلا جمعہ آیا ، پھر اگلا جمعہ، پھر اگلا جمعہ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے انسان کا انجام بخیر ہو جائے۔یہ ایک دوسری اکائی ہے جمعہ سے جمعہ آٹھ دن اور معنی میں ثواب کی اکائی ہے۔ہمارے لئے سارے معنی برکت کے معنی ہیں پھر اس کے بعد سال آ جاتا ہے کیونکہ جو اگلی عید ہے وہ ایک سال کے بعد آتی ہے۔بعض عبادتوں کے لحاظ سے ایک وقت میں عید آ جاتی ہے اور بعض دوسری عبادتوں کے لحاظ سے دوسرے وقت میں۔اور ہمارے لئے جلسہ سالانہ ہے جو سال کے بعد آتا ہے آج کے جلسہ پر ہم نے کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ لیکن ساتھ ہی ہم نے کہا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ آئندہ جلسہ پر اے خدا ہم تیری رحمتوں کے زیادہ وارث بننے والے ہوں بوجہ اس دعا کے جو تو نے ہمیں سکھلائی اور جو تو نے ہمارے منہ سے بار بار کہلوائی۔ہم تجھ سے زیادہ طاقتیں حاصل کرنے کے بعد تیرے حضور زیادہ حسین قربانیاں پیش کرنے والے ہوں۔جلسہ آیا اور جیسا کہ آپ میں سے ہر ایک کی آنکھ نے دیکھا اور دل نے محسوس کیا ، بڑی برکتوں سے معمور ہو کر آیا وہ گزر گیا لیکن یہ تو ہماری ایک منزل ہے یہ ہمارے سفر کی انتہا تو نہیں ہے پھر اگلا جلسہ آئے گا لیکن میں اس وقت اگلے جلسے کی بات کرتا ہوں۔آج ہم اجتماعی طور پر جماعت کی طرف سے یہ دعا کرتے ہیں۔اے ہمارے رب! ايَّاكَ نَعبُدُ ہم نے اپنی استعداد کے مطابق اپنی قوتوں اور طاقتوں کو تیرے حضور پیش کیا اور تجھ سے وہ رحمتیں اور برکتیں حاصل کیں جن کا شمار کوئی نہیں اور جن کے متعلق جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے ہر مومن کا دل اور ہر مومن کی آنکھ گواہی دے رہی ہے مگر اے خدا! یہاں بس نہیں کیونکہ ہم تیرے زیادہ قریب ہونا چاہتے ہیں۔ہم تیری زیادہ برکتوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس لئے ہماری آج یہ دعا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور پھر اگلے جلسہ تک کے لئے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہماری دعا ہے ہمیں اور دے تاکہ ہم اور زیادہ تیرے حضور پیش کر سکیں اور تیری نگاہ میں پہلے سے زیادہ برکتوں