خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 405 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 405

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۰۵ خطبہ جمعہ یکم ستمبر ۱۹۷۲ء کے زبر دست ہتھیاروں کے ساتھ اپنی مجاہدانہ زندگیوں کو لیس کر کے اور طاقتور بنا کر ہم اسلام کی اس جنگ میں کامیاب ہوں اور وہ دن جلد آ جائے جب اس نشاۃ ثانیہ میں بھی اسلام ساری دُنیا پر غالب آجائے۔ادیان باطلہ بھی باطل کو چھوڑ کر حق کو قبول کرنے لگ جائیں اور وہ بھی جو اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں اور اپنے غرور کی وجہ سے اپنے رب عظیم کو بھول چکے ہیں۔خدائے قادر مطلق کی طرف لوٹ آئیں۔میری مراد دہریت یعنی Leftism (لیفٹ ازم) سے ہے جس کا اس وقت دنیا میں بڑا اثر ہے ان کے ساتھ مقابلے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔اُنہوں نے مذہب کے خلاف جو کچھ لکھا ہے وہ دراصل ہمیں تیار کرنے کے لئے ہے پہلے تو ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ ہم نے ان کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے جس طرح مسلمان جب کسری ایران کے مقابلے میں گئے تھے اور ان کے مقابلے میں ہاتھی آگئے تھے تو ان کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ اُن کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے پھر وہیں مسلمانوں کو ان پر فتح پانے کی باتیں سکھا دی تھیں۔اسی طرح یہ سوشلزم وغیرہ کا اثر ورسوخ پھیل رہا ہے۔یہ اس وقت اس سٹیج پر ہے کہ ہم اس کا مقابلہ کرنے کے گر سیکھیں تا کہ جب اُن کے ساتھ مقابلے کا وقت آئے تو اس وقت خدا تعالیٰ اپنا فضل فرمائے اور پھر اسی کی دی ہوئی توفیق سے اور اسی کی رحمت اور طاقت سے وہ آخری جنگ کا میابی کے ساتھ لڑی جا سکے جس کے نتیجہ میں اسلام نے ساری دُنیا پر غالب آنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی توحید قائم ہو خدا کرے ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ جولائی ۱۹۷۳ء صفحہ ۱ تا ۹) 谢谢谢