خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 403 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 403

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۰۳ خطبہ جمعہ یکم ستمبر ۱۹۷۲ء میں نے خطبہ کے شروع میں جن دو آیتوں کی تلاوت کی ہے اُن میں سے پہلی آیت میں فرما یا اللہ تعالیٰ کا وعدہ برحق ہے وہ تو پورا ہو کر رہے گا۔اس کے وعدوں کو تو کوئی ٹال نہیں سکتا۔لیکن وہ لوگ جو اللہ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے وہ یہ کوشش کریں گے کہ تمہیں جادہ استقامت اور صراط مستقیم سے پرے ہٹا دیں۔فرمایا اُن سے ہوشیار رہنا ان کے دھوکے میں نہ آنا۔لا يُوقِنُونَ کے لفظ میں دونوں قسم کے لوگ آجاتے ہیں بلکہ تینوں آجاتے ہیں۔یعنی کمزور ایمان والا ، منافق اور منکر ، ان تینوں کو یہ یقین نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے بچے ہوں گے مگر ایک پکے اور پختہ ایمان والے مسلمان کو تو اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے پر کامل یقین ہوتا ہے۔دوسری آیت میں فرمایا اللہ تعالیٰ کا وعدہ تو ضرور پورا ہو کر رہے گا لیکن ساتھ ہی فرما یا اس کے لئے تمہیں استغفار کرنا پڑے گا۔کیونکہ اس وعدہ کے پورا ہونے کے رستہ میں تمہاری کمزوریاں حائل ہو سکتی ہیں۔جس کے نتیجہ میں وعدہ پورا ہونے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک دوسری قوم پیدا کر دے۔جو ان وعدوں کو پورا کرنے والی ہو۔اس لئے فرمایا تم ہمیشہ استغفار کرتے رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استغفار کے معنے یہ کئے ہیں کہ انسان اپنے رب سے یہ درخواست کرتا رہے کہ اس کی بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو۔اللہ تعالیٰ بھی طاقت رکھنے والا اور قادر مطلق ہے اس کی طاقت سے انسان طاقت حاصل کرنے کی توفیق پائے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا خدا کے وعدے تو ضرور پورے ہوں گے اسلام کو کامیابیاں نصیب ہوں گی۔مگر خدا کے وعدوں کی وجہ سے غرور نہ کرنا اور یہ نہ سمجھنا کہ چونکہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے وہ اُسے پورا کرے گا اس لئے ہم کمزوری دکھا جائیں تو کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا کمزوری نہیں دکھائی بلکہ ہر وقت چوکس رہنا ہے اور استغفار کرتے رہنا ہے اس لئے ہم نے کوشش بھی کرنی ہے اور دعا بھی کرنی ہے کہ ہماری بشری کمزوریاں غلبہ اسلام کی راہ میں حائل نہ ہو جائیں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اور قوم پیدا ہو جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے یہ وعدے پورے ہوں اور وہ ان بشارتوں کی وارث بن جائے۔دوسرے فرمایا غرور نہیں کرنا بلکہ ہر حال میں خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کر کے کامیابی کی