خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 245
خطبات ناصر جلد چہارم ۲۴۵ خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء ہمیں اصلاح وارشاد اور تبلیغ و اشاعت کے کام میں تیزی پیدا کرنی چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۷۲ ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔يَايُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا - ط وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ و کفی بِاللهِ وَكِيلا - (الاحزاب : ۲ تا ۴) اور پھر فرمایا:۔چند ہفتوں سے گرمی لگ جانے کی وجہ سے مجھے کافی تکلیف رہی ہے۔بہت سے جمعے تو میں پڑھا بھی نہیں سکا۔گذشتہ جمعہ گرمی کی وجہ سے ضعف کی تکلیف تھی مگر اس کے باوجود میں نے جمعہ پڑھایا کیونکہ میں ربوہ سے باہر سفر کرنے سے قبل اپنے بھائیوں سے ملاقات بھی کرنا چاہتا تھا اور ایک نئے مضمون کی ابتداء بھی کرنا چاہتا تھا۔میں نے گذشتہ خطبہ جمعہ میں جَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ (النحل :۱۲۶) کا جو مضمون ہے (اسے عنوان ہی سمجھنا چاہیے ) اس کے متعلق مختصراً بیان کیا تھا۔تفصیل تو ان مضامین کی بہت لمبی ہے۔ساری تو بیان نہیں ہو سکے گی۔لیکن جس حد تک ضروری سمجھوں گا، اللہ تعالیٰ کی تو فیق اور اس