خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 128 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 128

خطبات ناصر جلد چہارم ۱۲۸ خطبہ جمعہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۷۲ء روزی کا ذریعہ بنالیا ہو۔کیا ایسا شخص خدا تعالیٰ کو رزاق نہیں سمجھتا کہ کسی دوسرے کی طرف ہاتھ اُٹھانے کی ضرورت پڑ گئی ؟ گدی والی ولایت کی دوسری خصوصیت جو پہلی سے بھی زیادہ مکروہ ہے اور بات کرتے ہوئے بھی گھن آتی ہے وہ یہ ہے کہ ایسے ولی اللہ صاحب کہتے ہیں کہ ہم تو خدا تعالیٰ کی نظر میں بڑے محبوب ہیں۔اگر کسی نے ہمارے خلاف بات کی تو آسمان سے قہر الہی نازل ہوگا اور اسے بھسم کر کے رکھ دے گا۔میرے پاس ایسے احمقوں کی تحریر میں موجود ہیں جن میں انہوں نے اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔بندہ خدا ! تم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑے ہونے کی کیسے اور کس طرح جرات کر رہے ہو۔یہ تو خدا تعالیٰ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی وعدہ نہیں تھا کہ آپ کے مخالفوں کے تمام منصوبے نا کام کر دیئے جائیں گے مگر جہاں تک واقعات کا تعلق ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن ناکام ہوئے۔اسلام پہلے دور میں بھی آگے بڑھا۔درمیانی دور میں بھی یہ انسانیت کے لئے فلاح کے سامان اور برکتوں کے سامان اور رحمتوں کے سامان کا موجب بنا رہا اور اب اس دور میں پھر اللہ تعالیٰ کی منشاء اور اس کے حکم سے غلبہ اسلام کی ایک عالمگیر مہم جاری ہوئی ہے اور وہ آگے ہی آگے بڑھ رہی ہے۔غرض حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی خدا تعالیٰ نے نہ یہ وعدہ دیا اور نہ ہمارا یہ مشاہدہ ہے کہ جس نے بھی آپ کے خلاف کوئی بات کی فوراً فرشتوں نے آکر اس کی گردن پکڑ لی۔اب دیکھو آج عیسائیت ہزاروں کی تعداد میں ایسی کتابیں بھی شائع کر رہی ہے جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف اس قسم کی گالیاں دی گئی ہیں کہ ہم ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔جب ہمیں اُن کا علم ہوتا ہے تو ہمارے دل خون ہو جاتے ہیں۔بایں ہمہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ نہیں تھا کہ جب بھی کوئی شخص حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواس قسم کی کوئی گالی دے گا تو اس پر فوراً قہر الہی نازل ہوگا اور وہ جلد ہی ہلاک کر دیا جائے گا۔تم کہتے ہو کہ فلاں نے میرے متعلق یہ بات کی ہے اس لئے اس کا بھی وہی انجام ہوگا جو دو چار کا پہلے ہوا ہے مگر اے گدی والے ولیو! تم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑے نہیں ہو اور نہ تمہاری اس بات میں کوئی