خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 244
خطبات ناصر جلد چہارم ۲۴۴ خطبہ جمعہ ۱۶ / جون ۱۹۷۲ء مددگار بنوتا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے تب وہ اس بات کے سمجھنے کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم الشان نبی تھے۔جو خاتم النبیین کی حیثیت سے پوری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے اور قرآن کریم ابدی صداقتوں پر مشتمل ایک کامل الہی کتاب ہے۔غرض یہ دو گروہ ہیں جن کا ان آیات میں ذکر کیا گیا ہے۔میں نے اپنی ایک خواہش کے مطابق ان کا مختصر ذکر کر دیا ہے۔یہ صرف عنوان ہیں تفصیل انشاء اللہ بعد میں آجائے گی۔ہمیں ان حالات کا پورا تجزیہ کر کے پھر اس کے مطابق اپنے آپ کو اصلاح و ارشاد کے کام کے لئے تیار کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روز نامه الفضل ربوه ۲۱ جولائی ۱۹۷۲ء صفحه ۲ تا ۴) 谢谢谢