خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 132 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 132

خطبات ناصر جلد چہارم ۱۳۲ خطبہ جمعہ ۱۷ / مارچ ۱۹۷۲ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایسا بنایا ہے کہ اگر کوئی مخالف ایک سال میرے پاس رہے اور روزانہ صبح سے شام تک مجھے گالیاں دیتا رہے تب بھی میرے چہرے پر ملال نہیں آئے گا۔مگر تم اس کے بیٹے بن کر (روحانی طور پر ساری جماعت آپ کے بیٹے ہیں ) اس کے خلاف، اس کی سنت کے خلاف ، اس کے اس جذ بہ کے خلاف اور اس کی اس صداقت کے خلاف اپنی ولایت کی گدی بناتے ہو؟ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے۔از رجسٹر خطبات ناصر۔غیر مطبوعہ )