خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 570
خطبات ناصر جلد سوم ۵۷۰ خطبہ جمعہ ۳۱؍ دسمبر ۱۹۷۱ء جاؤ۔پھر دیکھو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کس طرح آپ پر اور ان لوگوں پر بھی جو آج آپ کے دشمن ہیں ،لیکن جن کے لئے آپ دعا ئیں کر رہے ہیں، آپ کی دعائیں قبول کرنے کے بعد ا اپنی رحمت کے جلوے نازل کرتا ہے کیونکہ وہ بڑا پیار کرنے والا خدا ہے۔وہ لوگوں کو بخش بھی دیتا ہے۔ہمارے جیسے گنہگار جب لوگوں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں تو وہ خدا جو کامل اختیارات کا مالک ہے وہ لوگوں کو بخش دینے کے لئے تیار کیوں نہیں ہوگا۔غرض وہ لوگ جو تمہیں بڑا بھلا کہتے ہیں تم ان کو بخش دو اور ان کو معاف کر دو اللہ تعالیٰ بھی انہیں معاف کر دے اور اُن کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا اور اس کے نور کا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیار کا ایک نیا، روشن، منور ، نور محض اور بڑ احسین آسمان پیدا ہو جائے جس کی روشنی میں اور جس کے سایہ میں یہ زمین وہ زمین نہ رہے جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ دن جلد لائے۔اس لئے تم بڑی سمجھ بوجھ کے ساتھ اور اپنے جذبات پر قابو پا کر قربانیاں دو۔جو قربانیاں تمہارا ملک چاہتا ہے وہ بھی دو اور جن قربانیوں کا نوع انسان آج مطالبہ کر رہی ہے وہ بھی دو۔اللہ تعالیٰ بڑے فضل کرے گا۔اللہ تعالیٰ بڑی رحمتیں نازل کرے گا اور بڑی خوشیوں کے سامان پیدا کرے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔رونامه الفضل ربوه ۹ /جنوری ۱۹۷۲ء صفحه ۱ تا ۳) 谢谢您