خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 499

خطبات ناصر جلد سوم ۴۹۹ خطبه جمعه ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۱ء دلانے والی ہیں تم ان راہوں پر نہ چلو اور جن راہوں کو تم اس کی رضا کے لئے اختیار کرتے ہو، اُن راہوں پر جوش اور ہمت اور اخلاص کے ساتھ چلو تا کہ اپنے توکل اور اپنی نیت اور اپنے اخلاص کے نتیجہ میں تم اللہ تعالیٰ سے اُس کے اُس پیار کو حاصل کر لو جس پیار کو دینے کے لئے اُس نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امت محمدیہ میں مبعوث فرمایا ہے کیونکہ یہی پیار در حقیقت دنیا کے لئے نمونہ بنتا ہے۔آج غلبہ اسلام کی جو خوشبو ہم سونگھ رہے ہیں ، وہ ہماری قربانیوں کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے اُس پیار کا نتیجہ ہے جو جماعت سے وہ کرتا ہے اور وہ خوشبو اللہ تعالیٰ کی محبت کے عطر کی خوشبو ہے۔دنیا جب اسے سونگھتی ہے تو اس طرف متوجہ ہوتی ہے، دنیا کی آنکھ جب معجزانہ پیارکو مشاہدہ کرتی ہے تو لوگوں کا دل اس طرف مائل ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ واقعہ میں اللہ تعالیٰ ہے اور واقعہ میں اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے قائم رہنے والی شریعت ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھی۔پس ہمیں چاہیے کہ ہم شریعت محمدیہ کی برکتوں سے حصہ لینے کے لئے وہ سب کچھ کریں جو خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے۔اللہ تعالی پر اس کی تمام صفات کے ساتھ ایمان لائیں۔اس کو ہر قسم کے عیب سے اور تمام کمزوریوں سے اور سب نقائص سے متبر اسمجھیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کریں۔قرآن کریم کی شریعت کو ابدی اور دائمی شریعت مانیں کہ جس میں ہر قسم کا روحانی اور جسمانی محسن پایا جاتا ہے اور جس کے اندر ہر قسم کے احسان کی طاقت پائی جاتی ہے پس اس کتاب کو مہجور کی طرح چھوڑتے ہوئے اس پر ایمان نہ لائیں بلکہ اس کتاب پر اس کی تمام صفات کو سمجھتے ہوئے اور اس سے برکتیں حاصل کرنے کی نیت سے ایمان لائیں۔دنیا خدا تعالیٰ کے پیار کا نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کی طرف مائل ہوتی رہی ہے اور آج بھی دنیا خدا تعالیٰ کے پیار کا نشان دیکھ کر اللہ تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مائل اور متوجہ ہو رہی ہے۔ہم مختلف ذرائع سے اور مختلف راہوں پر چل کر اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر رہے ہیں پس چاہیے کہ میں اور آپ سب اللہ تعالیٰ کے پیار کی تمام راہوں پر چل کر سارے ہی پیار کو حاصل کرنے کی کوشش