خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 397 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 397

خطبات ناصر جلد سوم ۳۹۷ خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۰ء دعا حصول فضل الہی کا ایک بڑا ہی مفید ذریعہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱٫۳۰ اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی مندجہ ذیل آیات تلاوت کیں۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) پھر فرمایا:۔(البقرة: ۱۸۷) اللہ کے فضل سے طبیعت پہلے سے تو بہتر ہے لیکن ابھی پوری طرح آرام نہیں آیا اس وقت میں مختصراً اس اہم اور ضروری بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک مومن کی زندگی کا ہرلمحہ اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس سے عاجزانہ دعاؤں میں گزرنا چاہیے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ حقیقی زندگی اللہ تعالیٰ ہی کی ہے اور ہر زندگی اور بقا اس سے حاصل ہوتی ہے۔انسان درجہ بدرجہ ترقی کر کے اپنی رفعتوں کو پہنچتا ہے یہ ارتقاء تدریجی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل جہاں اور بہت سی چیزوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم نے وضاحت سے اس پر روشنی