خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 174 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 174

خطبات ناصر جلد سوم ۱۷۴ خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۷۰ء اس اصلاح “ کے نعرہ کے پیچھے جو شیطنت اور نفاق جھلک رہا ہوتا ہے ایک مومن کی فراست اسے بھانپ لیتی ہے اور اس سے کسی صورت میں بھی جماعت مؤمنہ کو نقصان نہیں پہنچتا۔یہ نفاق ترقیات کے دور میں اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسلامی تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جہاں جہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اسلام کو استحکام بخشا اور مسلمانوں کے پاؤں کو مضبوطی سے قائم کیا وہیں شیطان نے نفاق کے جال کو زیادہ ہوشیاری کے ساتھ بچھایا اور جب بھی اُمت مسلمہ کے ان افراد نے بیداری اور چوکسی اور ہمت اور فراست کے ساتھ نفاق کا مقابلہ نہیں کیا اسلام کی عظمت اور اس کی شان باقی نہ رہی ( مسلمان کی کہنا چاہیے کیونکہ اسلام کی عظمت اور شان تو قائم ہے آسمان پر بھی اور زمین پر بھی ) مسلمان کی شان باقی نہ رہی۔،، پس ہم نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ ، نہایت فراست کے ساتھ اس محاذ پر شیطان کا مقابلہ کرنا ہے اعلان اور دعوئی تو یہی ہوگا کہ اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ (البقرة : ۱۲) لیکن ہمارا جواب ( اللہ تعالیٰ کی زبان میں) یہی ہوگا۔"أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ (البقرة : ۱۳) کہ تم ہی و فسادی ہو۔تم بزرگی اور تقدس اور صالحیت کے جامہ میں اپنے نفاق کو چھپا نہیں سکتے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے ” نصرت جہاں ریز روفنڈ“ کا اعلان کیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے مخلصین نے اس پر اس وقت تک بہترین رنگ میں لبیک کہا ہے۔کل شام کی جو ر پورٹ ہے اس کے مطابق ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے قریب وعدے ہو گئے ہیں اور قریباً سوالاکھ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد آ گئے ہیں (اب جبکہ یہ خطبہ شائع ہورہا ہے وعدے میں لاکھ تک پہنچ چکے ہیں اور قریباً اڑھائی لاکھ روپیہ نقد وصول ہو چکا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ۔ادارہ ) نقد اس لئے کم جمع ہوئے ہیں کہ میں نے نومبر تک مہلت دے رکھی ہے لیکن جو دوست اس وقت ادا کر سکتے ہوں انہیں ادا کر دینا چاہیے۔نومبر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔نومبر تک کی مہلت تو زیادہ تر زمیندار بھائیوں کی سہولت کے لئے دی گئی ہے تا کہ انہیں قرضے لے کر اس مد میں رقم ادا نہ کرنی پڑے کیونکہ جب خریف کی فصلیں آئیں گی تو اس وقت ان کی مالی حالت ایسی ہوگی کہ وہ سہولت کے ساتھ یہ قربانی دے سکیں گے۔غرض ان ( زمینداروں ) کو مد نظر رکھتے ہوئے نومبر تک کی