خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 537 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 537

خطبات ناصر جلد سوم ۵۳۷ خطبہ جمعہ ۳/ دسمبر ۱۹۷۱ء ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا سب کچھ وقف کر دے خطبه جمعه فرموده ۱۳ دسمبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیت تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَ تَكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيعا وَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًان (الاحزاب:١٠) اس کے بعد فرمایا:۔پہلے تو میں ضمناً یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت پاکستان کے باہر بھی اور پاکستان کے اندر ایک حصہ میں قرآن کریم اور اس کے انگریزی ترجمے کی بڑی ضرورت محسوس ہو رہی تھی اس لئے ہم نے دو سائزوں میں قرآن کریم انگریزی ترجمے کے ساتھ شائع کرنے کا ارادہ کیا۔ایک تو بالکل چھوٹا سائز ہے جو نو جوانوں اور طالب علموں کے لئے ہے، انگریزی ترجمے والا قرآن کریم زیادہ تر مغربی افریقہ اور مشرقی افریقہ اور یورپ وغیرہ میں بھیجا جائے گا۔یہاں بھی یو نیورسٹی کے طلبہ وغیرہ کا ایک طبقہ ایسا ہے جو اس کو پسند کرتا ہے چنانچہ ان کے لئے متن اور انگریزی ترجمہ چھوٹی حمائل کی شکل میں تیار کیا گیا تھا۔وہ اب چھپ چکا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلهِ اور اس کی قیمت بھی یہاں صرف چار روپے رکھی گئی ہے پس چار روپے میں قرآن کریم کا متن اور ترجمہ مل جائے گا اور