خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 374
خطبات ناصر جلد سوم ۳۷۴ خطبہ جمعہ ۹/اکتوبر ۱۹۷۰ء کہ ہم تیری مدد اور نصرت کے ساتھ حجت اسلام ساری دنیا پر پوری کرنے والے ہوں اور اسلام کا حسین چہرہ ہمارے وجودوں ، ہمارے افعال و اقوال سے نظر آجائے وہ حقیقی توحید کی معرفت حاصل کریں اور سچا عشق اور محبت تیرے ساتھ پیدا ہو جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو، آپ کے جلال کو اور آپ کی صداقت کو اور آپ کے حسن و احسان کو پہچانے لگیں اور اس پہچان اور معرفت کے نتیجہ میں ان کے دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے معمور ہو جا ئیں۔دعا ہماری زندگی کا ، ہماری جدوجہد کا اور ہماری کوشش کا سہارا ہے۔دعا کو اپنے کمال تک پہنچاؤ اپنے رب پر پورا بھروسہ رکھو کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں ہے۔اگر اس کی رضا کو پالو گے، اگر اس کی خوشنودی اور محبت کو حاصل کر لو گے تو دنیا جو چاہے کر لے دنیا کی آج کی طاقت اور کل کی طاقت مل کر بھی تمہیں غلبہ اسلام سے روک نہیں سکتی اور تمہیں نا کام نہیں رکھ سکتی اپنی انتہائی قربانیاں اپنی انتہائی عاجزی کے ساتھ اپنے رب کریم کے حضور پیش کرو اور دعائیں کرو کہ وہ انہیں قبول کرے اور اپنی مدد و نصرت کا وارث بنائے تا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو۔(اللَّهُمَّ آمین) (روز نامه الفضل ربوه ۱۱ نومبر ۱۹۷۰ ء صفحه ۳ تا ۵)