خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 190 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 190

خطبات ناصر جلد سوم ۱۹۰ خطبہ جمعہ ۳/ جولائی ۱۹۷۰ء ان کی جیب میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت افریقہ عیسائیوں کے خیال میں ان کی جیب میں تھا پھر اس کے بعد حالات بدلے اللہ تعالیٰ نے فضل اور رحم کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے اور وہ افریقہ جو عیسائیت کی جیب میں تھا ذمہ دار پادریوں اور بشپس کے حوالے موجود ہیں کہ افریقہ ان کی جیب میں ہے ) اس کے متعلق انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ بات مشتبہ ہے پتہ نہیں یہ براعظم عیسائیت کی جیب میں آتا ہے یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کے نیچے جمع ہو جاتا ہے۔چنانچہ وہ ۵۰،۵۰ چانس کی باتیں کرنے لگے۔پھر جب ہماری تبلیغی مہم اور تیز ہوئی تو انہوں نے بین الاقوامی کانفرنسوں میں یہ بیان دیئے ہیں کہ اگر وہ ایک افریقن کو عیسائی بناتے ہیں تو احمدی دس افریقنوں کو مسلمان بنا لیتے ہیں چنانچہ انہوں نے ایک اور دس کی نسبت سے اسلام کی فتح اور عیسائیت کی شکست تسلیم کرلی۔پھر جنہیں وہ عیسائی بناتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ بلجیم کے ایک پادری افریقہ کے ایک ملک میں ۵۲ سالہ تبلیغ کرنے کے بعد بوڑھے ہو کر واپس جارہے تھے ہمارے ایک مبلغ بھی courtesy call ( کرٹسی کال) کے طور پر اس سے ملنے گئے اور اتفاق کی بات تھی کہ وہاں اس وقت اور کوئی نہیں تھا۔صرف وہ تھا یا ہمارا مبلغ تھا۔بے تکلفانہ باتیں شروع ہوگئیں۔وہ عیسائی پادری کہنے لگا کہ سچی بات یہ ہے کہ میرے ۵۲ سالہ تجربہ اور کوشش کا نچوڑ یہ ہے کہ اس عرصہ میں میں نے صرف ایک آدمی کو عیسائی بنایا ہے ویسے ہزاروں پر میں نے عیسائیت کے لیبل لگائے ہیں لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ عیسائی نہیں ہیں کوئی ہم سے دُودھ لینے کی خاطر عیسائی ہوا ہے کوئی ہم سے تعلیم حاصل کرنے لئے عیسائی بنا ہے کوئی نوکری کی خاطر عیسائی ہو گیا ہے کوئی گندم اور دوسری غذائی ضرورتوں کی خاطر عیسائی بنا ہے مجھے پتہ ہے کہ وہ عیسائی نہیں ہیں ہمارے مال اور دولت میں انہیں دلچسپی ہے عیسائیت میں انہیں دلچسپی نہیں ہے لیکن ایک آدمی کے متعلق مجھے علم ہے کہ وہ دل سے عیسائی ہوا ہے۔ہمارے مبلغ نے اس سے کہا کہ ہم تو ہزاروں تم میں سے کھینچ کر مسلمان بنا چکے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہے اور ان کے متعلق ہم علی وجہ البصیرت کہہ سکتے ہیں کہ وہ پختہ مسلمان ہیں اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے ہیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم