خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 482
خطبات ناصر جلد سوم ۴۸۲ خطبہ جمعہ ۱۵/اکتوبر ۱۹۷۱ء انسان کو فضل ملتا ہے، جس کے نتیجہ میں انسان کو خوش حالی ملتی ہے اور جس کے نتیجہ میں وہ دن ملے گا جس دن ہر انسان اس لئے خوش ہو گا کہ اس کا دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے نور سے منور ہو گیا اور اپنے پیدا کرنے والے رب سے اس کا تعلق قائم ہو گیا۔خدا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو جیسا کہ وہ ہم سے چاہتا ہے نباہنے والے ہوں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۳۰/نومبر ۱۹۷۱ء صفحه ۲ تا ۴)