خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 483
خطبات ناصر جلد سوم ۴۸۳ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء فرمائی:۔ماہ رمضان کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی کوشش کریں خطبه جمعه فرموده ۱/۲۲ اکتوبر ۱۹۷۱ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اس آیہ کریمہ کی تلاوت وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقرة : ۱۸۷) اس کے بعد فرمایا:۔ماہ رمضان اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ ایک فرض عبادت ہے اور اسلام نے جو فرائض مقرر کئے ہیں، ان سب کے متعلق عموماً یاوہ رمضان کے متعلق خصوصا خود مسلمانوں میں مختلف قسم کے خیالات کے لوگ پائے جاتے ہیں۔لوگوں کا ایک گروہ تو ایسا بھی پیدا ہوتا رہا ہے جو یہ سمجھتے رہے ہیں کہ فرض عبادت یا وہ نوافل جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے ثابت ہوتے ہیں وہ انسان کی روحانی ترقی کے لئے کافی نہیں ہیں۔اس لئے انہوں نے اپنے نفس سے تجویز کر کے بہت سی ریاضتیں بنا ئیں