خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 477 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 477

خطبات ناصر جلد سوم ۴۷۷ خطبہ جمعہ ۱۵/اکتوبر ۱۹۷۱ء گھٹنوں کی سختی نے میرے اور آپ کے درمیان بُعد پیدا کر دیا کیونکہ شروع میں ۱۲ ہفتے لیٹنے کے بعد اُن میں اتنی سختی آگئی تھی کہ ایک وقت میں میرا ہاتھ پاؤں تک نہیں پہنچتا تھا یہ شکر ہے کہ سختی لات بند ہونے کی طرف پیدا ہوئی تھی رات کھلنے کی طرف نہیں پیدا ہوئی تھی۔اب تو آہستہ آہستہ فرق پڑ رہا ہے۔تھوڑ اسا فرق جو رہ گیا ہے اس فرق کے دور ہونے میں دیر لگ رہی ہے۔قعدہ کی حالت میں بیٹھ نہیں سکتا۔پہلے تو کوئی ایک دو فٹ کا فرق تھا۔اب میری ایڑی لگ جاتی ہے لیکن شدید درد کے ساتھ۔اس درد میں فرق پڑ رہا ہے اب میں سہارا لے کر بیٹھ جاتا ہوں۔پہلے تو یہ بھی میرے لئے مشکل تھا بہر حال اس وجہ سے دُوری پیدا ہوئی اور بڑی لمبی دُوری۔مجھے بڑی گھبراہٹ پیدا ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا۔۲۱ جنوری کے بعد اب میں پہلی دفعہ خطبہ جمعہ کے لئے یہاں آیا ہوں۔یہ ہما را جمعہ جو ہے یہ امت محمدیہ کے لئے بہت ہی مفید اور حسین بنایا گیا ہے اس دن ہم سارے آپس میں ملتے ہیں اور خطیب یا دیگر ذمہ دار آدمی جو ہیں ان کو امت محمدیہ کی ضروریات لوگوں کے سامنے رکھنے اور دعائیں کروانے کا ، حالات بتانے کا، ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانے کا موقع ملتا ہے اور یہ سلسلہ بڑا ضروری ہے اب تو خطبہ چھپ جاتا ہے کیونکہ طباعت کا کام بڑی ترقی کر گیا ہے۔اخبار بھی ہر ایک آدمی تک پہنچ جاتے ہیں یعنی ہر اُس آدمی تک جو پڑھنا چاہے تاہم بڑا افسوس ہے کہ جماعت میں بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو الفضل کو پڑھتے نہیں ایک نظر تو ڈالا کر میں شاید اس میں آپ کی دلچسپی کی کوئی چیز مل جائے اور خصوصا اللہ تعالیٰ کے جو فضل جماعت پر نازل ہو رہے ہیں اُن کو پڑھا کریں، اس کے بغیر آپ شکر نہیں ادا کر سکتے کیونکہ جس شخص کو یہ احساس ہی نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کتنی رحمتیں اور برکتیں اُس پر نازل کر رہا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کرے گا اور احساس کیسے پیدا ہو گا جب تک آپ اپنے علم کو UP TO DATE (اپ ٹو ڈیٹ) نہ کریں یعنی آج تک جو فضل نازل ہوئے ہیں اس کا پورا علم نہ ہو۔پچھلے دنوں ایک افسوسناک واقعہ ہو گیا۔ہمارے مخالفوں نے بعض دوستوں کو ظلم کا نشانہ بنایا۔چار پانچ دن کے بعد کچھ دوست میرے پاس آئے کہنے لگے یہ لوگ اس طرح ہمارے